جنرل نیوز
مکتھل اسمبلی حلقہ کے بی آر ایس قایدین کا اجلاس

نارائن پیٹ ضلع کے مکتھل حلقہ میں سابق ایم ایل اے چٹم رام موہن ریڈی، کی رہائش گاہ پر مکتھل حلقے کے تمام منڈلوں کے علاوہ دیہاتوں کے بی آر ایس پارٹی قائدین کے ساتھ انتخابی جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
اس موقع پر ریاست تلنگانہ کے مکتھل "حلقہ” کے سابق ایم ایل اے چٹم رام موہن ریڈی، نے کہا کہ ہر گاؤں میں بی آر ایس کارکنوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی پارٹی کے امیدوار کو گرام پنچائت انتخابات میں کامیابی دلانے کے لئے سخت محنت کریں۔
امیدواروں کو اپنے کارکنوں کے ساتھ روزانہ میٹنگ کرنے اور جیت کے لئے لائحہ عمل تیار کرنے کا مشورہ دیا۔اس موقع پر بی ار ایس قائدین کی کثیر تعداد موجود تھی



