انٹر نیشنل

سعودی عرب – نان آئل برآمدات میں ریکارڈ اضافہ، فیکٹریوں کی تعداد 12 ہزار ہوگئی

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی وزیر صنعت بندر الخریف نے کہا ہے کہ مملکت میں صنعتی شعبے نے وژن 2030 کے آغاز کے بعد ریکارڈ ترقی دیکھی ہے جہاں صنعتی اداروں کی تعداد 65 فیصد سے زیادہ پہنچ چکی ہے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ صنعتی شعبے 2016 میں 7200 فیکٹریوں پر مشتمل تھا جبکہ 2025 میں 12 ہزار سے زائد فیکٹریوں تک پہنچ گیا ہے۔

 

انہوں نے کہا ہے کہ اس شعبے میں کل سرمایہ کاری 1.2 ٹریلین ریال سے تجاوز کر گئی ہے۔ ریاض میں “صنعتی تبدیلی نمائش” میں شرکت کے دوران انہوں نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی اس تقریب کی میزبانی، جو “ہانوور میسی” کے اشتراک سے ہو رہی ہے، بین الاقوامی صنعتی منظرنامے میں سعودی عرب کی بڑھتی ہوئی اہمیت اور عالمی سطح پر صنعتی تبدیلی کی قیادت میں اس کے مرکزی کردار کی عکاسی کرتی ہے۔

 

اس کے ساتھ ہی یہ اس کی صنعتی اور تکنیکی صلاحیتوں پر عالمی اعتماد کو بھی ظاہر کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button