گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر میں ’’نومبر کی عظیم شخصیات‘‘ کے پانچ روزہ جشن کی پروقار انعامی تقریب — ٹیچر آف دی منتھ ایوارڈ اور طلبہ میں انعامات کی تقسیم۔

گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر میں ’’نومبر کی عظیم شخصیات‘‘ کے پانچ روزہ جشن کی پروقار انعامی تقریب — ٹیچر آف دی منتھ ایوارڈ اور طلبہ میں انعامات کی تقسیم۔

گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر میں ’’نومبر کی عظیم شخصیات‘‘ کے عنوان سے منعقدہ پانچ روزہ تحریری، تقریری، پینٹنگ اور ثقافتی جشن اختتام کو پہنچا۔ اس سلسلے کی شاندار انعامی تقریب اسکول کے احاطے میں نہایت تزک و احتشام کے ساتھ منعقد کی گئی جس میں ڈیڑھ سو سے زائد طلبہ نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی اور اپنی صلاحیتوں کا دلکش مظاہرہ کیا۔
طلبہ نے تحریری و تقریری مقابلوں کے توسط سے ٹیپو سلطان، علامہ اقبال، مولانا ابوالکلام آزاد اور پنڈت جواہر لال نہرو جیسی عظیم شخصیات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ رنگا رنگ ثقافتی پروگرامز نے تقریب کو پُررونق اور یادگار بنا دیا۔
صدرِ مدرس جناب شاہد علی حسرت نے اپنے خطاب میں کہا کہ قوموں کی تعمیر میں عظیم شخصیات کی زندگیاں مشعلِ راہ ہوتی ہیں۔ انہوں نے طلبہ کو نصیحت کرتے ہوئے کہا:
“اگر ہم ان رہنماؤں کے کردار، جدوجہد اور وژن کو اپنی زندگیوں میں شامل کر لیں تو نہ صرف اپنی شخصیت بلکہ مادرِ وطن ہندوستان اور پوری قوم کا مستقبل روشن کر سکتے ہیں۔ آج کے طلبہ کو چاہیے کہ وہ علم، اخلاق، محنت، خدمت اور ایمانداری کا وہی معیار اپنائیں جو ان عظیم رہنماؤں کی پہچان تھا۔”
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اکیڈمک اِنچارج جناب محمد رفیع صاحب نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا:“جب آپ روزانہ اسکول آتے ہیں تو آپ ہر دن کچھ نہ کچھ سیکھتے ہوئے آگے بڑھتے ہیں۔ آج کی یہ عظیم تقریب ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ جو طلبہ مسلسل سیکھنے، سمجھنے اور محنت کرنے کو اپنا معمول بنا لیتے ہیں، کامیابی ہمیشہ انہی کے قدم چومتی ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ طلبہ میں پوشیدہ صلاحیتیں تب ہی نکھرتی ہیں جب وہ پوری توجہ اور سنجیدگی کے ساتھ تعلیمی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ عظیم رہنماؤں کی زندگیوں سے حوصلہ لے کر اپنے مقصد کو طے کریں اور اس کے حصول کے لیے لگن کے ساتھ محنت کریں۔
تقریب میں شریک تمام معزز اساتذہ نے اپنے خطابات میں طلبہ کو تلقین کی کہ وہ مادرِ وطن کی خدمت، قوم کی سرفرازی، اور اعلیٰ اخلاقی کردار کی تعمیر کو اپنی زندگی کا مقصد بنائیں۔
سلطانہ شگفتہ، یاسمین، سمرین فاطمہ، میمونہ بیگم، عرفانہ انجم، سید خالد، اعجاز الدین، عبید اقبال حسین، عبدالحفیظ، محمد عبدالتمیم، محمد وحید خان، نجمہ بیگم، حمیرا فاطمہ، وسیم بیگم اور دیگر معزز اساتذہ۔
تمام اساتذہ نے اپنی اپنی تقاریر میں کہا کہ جس طرح عظیم شخصیات نے وطن و قوم کے لیے اپنی زندگیاں وقف کیں، ویسے ہی آج کے طلبہ کو بھی علم، کردار اور خدمت کے میدان میں انہی کے نقش قدم پر چلنا چاہیے۔
ٹیچر آف دی منتھ ایوارڈ
تقریب کے دوران ہر ماہ کی طرح اس مرتبہ بھی ٹیچر آف دی منتھ ایوارڈ تقسیم کیے گئے۔ایوارڈ یافتہ اساتذہ کو سرٹیفکیٹ، شال پوشی اور مومنٹو پیش کیا گیا۔
پرائمری سیکشن:
محترمہ عارفہ بیگم
محترمہ رقیہ فاطمہ
محترمہ صبا افرین
ہائی اسکول سیکشن
محترمہ سمرین فاطمہ
محترمہ قدسیہ سلطانہ
محترمہ نسیم النسا شیخ
طلبہ میں انعامات کی تقسیم
تحریر، تقریر، پینٹنگ، کوئز اور کلچرل پروگرامز میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے گئے۔اساتذہ اور والدین نے طلبہ کی صلاحیتوں اور کارکردگی کو بےحد سراہا۔
تقریب کا اختتام دعائیہ کلمات پر ہوا۔ اس موقع پر طلبہ و اساتذہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ علمی و اخلاقی سرگرمیوں کا یہ سلسلہ اسی جوش و جذبے کے ساتھ آئندہ بھی جاری رہے گا۔




