مکتھل منڈل میں وزیر سری ہری کی موجودگی میں مختلف پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے کانگریس میں شامل ۔

مکتھل منڈل میں وزیر کی موجودگی میں بہت سے لوگ مختلف پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے کانگریس پارٹی میں شامل ہوئے۔
مکتھل منڈل کے موضوع رودراسمودرم ،اور اوٹکور، منڈل کے مختلف پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے کارکنان نے وزیر ڈاکٹر واکٹی سری ہری ،کی موجودگی میں کانگریس پارٹی میں شامل ہوئے۔ آج مکتھل میں وزیر کے کیمپ آفس میں واکٹی سری ہری ،نے انہیں کانگریس پارٹی کا کنڈوا پہنا کر پارٹی میں مدعو کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر کے حلقے میں ہونے والی ترقی کو دیکھ کر وہ کانگریس پارٹی کی طرف متوجہ ہوئے اور پارٹی میں شامل ہو گئے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ گرام پنچائت ، انتخابات میں کانگریس پارٹی کے حمایت یافتہ امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر سری ہری کے حلقہ میں جو ترقی کر رہے ہیں
اس میں وہ حصہ لیں گے۔ اس موقع پر سابقہ سرپنچ ڈاکٹر سوریہ پرکاش ریڈی، اوٹکور منڈل صدر وگنیشور ریڈی، مائنارٹی منڈل صدر شیخ جلال ،یوتھ صدر مہش،ٹاؤن صدر لنگم،کانگرس سینیئر قائد محمد عرفات، محمد حشمت،محمد انور،عبدالسلیم،خواجہ حسین،محمد محمود،موہن ریڈی،شنکر،امجد ٹائلر، اور دیگر کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی



