زندہ دالان حیدرآباد کی دوروزہ سالانہ تقاریب کے ضمن میں اتوار کو نثری اجلاس

حیدرآباد۔ (راست) زندہ دلان حیدرآباد کی دو روزہ سالانہ تقاریب کے ضمن میں اتوار 7 دسمبر کو نثری اجلاس منعقد ہوں گے۔ رائے جانکی پرشاد ہال انوار العلوم کالج ملے پلی حیدرآباد میں منعقد ہونے والے نثری اجلاس کے دو حصوں پر مشتمل ہوگا۔ 11 بجے دن پہلے حصہ میں ماہانہ شگوفہ کے زیر اہتمام شائع کتاب “شگوفہ کے اداریے” (ڈاکٹر مصطفیُٰ کمال) کی
رسم اجرا عمل میں آئے گی۔ اس کتاب کے مرتبین پروفیسر نسیم الدین فریس اور ڈاکٹر واحد نظام آبادی ہیں۔ اجلاس کی صدارت معروف سینئر صحافی جناب چندر سریواستو (حال مقیم امریکہ) کریں گے جبکہ پروفیسر ایس اے شکور مہمان خصوصی ہونگے۔ پروفیسر نسیم الدین فریس، پروفیسر مسرت جہاں صدر شعبہ اردو مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی, ڈاکٹر فرزانہ فرح پرنسپل بھٹکل گرلز کالج, ڈاکٹر بی بی رضا خاتون ڈاکٹر
انیس صدیقی گلبرگہ، ڈاکٹر علیم خاں فلکی اظہار خیال کریں گے۔ نثری اجلاس کے دوسرے سیشن میں ڈاکٹر فرزانہ فرح، ڈاکٹر علیم خان فلکی، ڈاکٹر گل رعنا، ڈاکٹر مبین نذیر مالیگاؤں مزاحیہ مضامین سنائیں گے۔ پروفیسر آمنہ تحسین نظامت کے فرائض انجام دیں گی۔ آرکیٹک رحمن سلیم صدر استقبالیہ، غلام محمد نورانی معتمد عمومی اور کنوینر آمنہ
تحسین نے اردو نثر کے ان منفرد تقاریب میں شرکت کی اپیل کی ہے۔ داخلہ عام رہے گا۔



