تعلیم اور بہترین تربیت ہی انسان کو اشرف المخلوقات کا درجہ عطا کرتی ہے ٹی۔ جی۔ ٹیٹ فری کوچنگ کی افتتاحی تقریب سے پروفیسر ایس۔اے۔ شکور کا خطاب

تعلیم اور بہترین تربیت ہی انسان کو اشرف المخلوقات کا درجہ عطا کرتی ہے ٹی۔ جی۔ ٹیٹ فری کوچنگ کی افتتاحی تقریب سے پروفیسر ایس۔اے۔ شکور کا خطاب

حیدرآباد۔ تعلیم اور بہترین تربیت ہی انسان کو اشرف المخلوقات کا درجہ عطاء کرتی ہے۔ اگر اس میں کسی ایک کی بھی کمی ہو جائے تو وہ انسانیت کی بلندیوں کو نہیں پاسکتا۔ کسی بھی قوم کا امینہ اسکی نوجوان نسل ہی ہوتی ہے اگر اسکی صحیح تعلیمی رہنمائی اور تربیت کی جائے تو اس قوم کی ترقی کو کوئی روک نہیں سکتا۔
اس مناسبت سے پیشہ درس و تدریس کو سرخیل کا درجہ حاصل ہے۔ استاد اپنے پیشہ میں کامل ہو تو طالب علم کی ذہنی نشونما کے ساتھ ساتھ اسکی دیگر صلاحیتوں کو جلا بخشتا ہے جسکی بناء طالب علم کامیابی کی سیڑھیوں پر گامزن ہوتے ہوئے ملت اور قوم کا ہمیشہ ہین جاتا ہے
۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر الیں۔ اے۔ شکور ڈائرکٹر مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات CEDM نے نظام کالج میں بیت کی فری کوچنگ کلاس کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تلنگانہ، محکمہ اقلیتی بہبود کی سرپرستی میں اقلیتوں کی تعلیمی پسماندگی کو ختم کرنے کی سعی کر رہی ہے۔ 2026-TGTET-January کی فری کوچنگ بھی اس کوشش کا حصہ ہے
اس کو چنگ کی اہمیت اس وجہ سے بھی دوچند ہو گئی کہ اس مرتبہ سرکاری مدارس کے اساتذہ کی ایک بڑی تعداد بحیثیت طالب علم شرکت کر رہی ہے۔ پروفیسر ایس اے شکور نے امیدواروں سے کہا کہ وہ اس کو چنگ کو اپنی اولین ضرورت قرار دیتے ہوئے اس سے استفادہ کریں اور اپنی کامیابی کو یقینی پائیں اسکے لئے ضروری ہے کہ وقت کی پابندی کے ساتھ و مشاہدہ کا نچوڑ ہوتے ہیں
اس سے فائدہ حاصل کرنے کی بھر پور بلانا نہ اپنی حاضری کو یقینی بنائیں اور ماہر اساتذہ کے لکچر س جو کہ ان کی محنت کوشش کریں۔
انہوں نے کہا کہ اقلیتی طلباء کو چاہئے کہ وہ اس سنہری مواقع سے بھر پور استفادہ کرتے ہوئے اپنے مستقبل کو روشن کریں۔ اہستہ اور میں عبد الکاظم پر وجیکٹ اسوسی ایٹ نے خیر مقدم کیا اور آخر میں فتح کریم النساء پر وجٹ اسوسی ایٹ نے شکریہ کے فرائض انجام دیئے۔



