تلنگانہ

حاضر عدالت ہوکر ہائیڈرا کمشنر رنگا ناتھ نے معافی مانگ

حیدرآباد: ہائیڈرا کمشنر رنگناتھ نے جمعہ کے روز تلنگانہ ہائی کورٹ میں حاضر ہوکر معافی طلب کی۔ وہ بتکمہ کنٹہ کیس کی سماعت کے سلسلے میں عدالت میں پیش ہوئے۔ اس معاملے میں اے۔ سدھاکر ریڈی نامی شخص نے ہائیڈرا کے

 

خلاف عدالتِ عالیہ میں توہینِ عدالت کی پٹیشن داخل کی تھی۔ اسی پٹیشن کے سلسلہ میں عدالت کے احکامات پر رنگناتھ حاضر ہوئے۔حیدرآباد کے بتکمہ کنٹہ کے علاقہ میں ایک نجی زمین کے سلسلے میں ہائی کورٹ نے 12 جون کو

 

’’جوں کا توں‘‘ حالت برقرار رکھنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ الزام ہے کہ ہائیڈرا کمشنر رنگناتھ نے ان احکامات کی خلاف ورزی کی جس پر سدھاکر ریڈی نے ہائی کورٹ میں توہینِ عدالت کی پٹیشن دائر کی۔اس پٹیشن کی سماعت 31

 

اکتوبر کو ہوئی جس میں ہائی کورٹ نے کمشنر کو ہدایت دی کہ وہ 27 نومبر کو خود عدالت میں حاضر ہوکر وضاحت دیں کہ ان کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کیوں نہ کی جائے۔اسی پس منظر میں جمعہ کے روز ہائیڈرا کمشنر رنگناتھ اپنی

 

تازہ پیشی کے دوران ہائی کورٹ کے روبرو حاضر ہوئے اور معافی مانگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button