نیشنل

کرناٹک میں ٹکر کے بعد کار کو آگ لگ گئی۔ پولیس عہدیدار زندہ جھلس کر ہلاک

بنگالورو۔‌ریاست کرناٹک کے دھارواڑ ضلع میں خوفناک حادثہ میں لوک آیوکت ڈپارٹمنٹ کے پولیس انسپکٹر سلیمَت زندہ جل کر ہلاک ہو گئے۔

 

وہ گڑگ سے ہبلی کی طرف ہنڈائی آئی‌20 کار میں روانہ ہوئے تھے۔ انیگیری کے قریب گاڑی ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی اور ٹکر کے فوراً بعد کار میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی۔

 

مقامی لوگوں نے انہیں بچانے کی کوشش کی لیکن کامیابی نہ مل سکی۔ فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا اور جلی ہوئی نعش کو باہر نکالا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button