تلنگانہ

زندہ دلان حیدرآباد کے زیر اہتمام رویندر بھارتی تھیٹر میں “کل ہند مزاحیہ مشاعرہ”

ریاض ۔ کے این واصف 

زندہ دلان حیدرآباد سالانہ تقاریب 2025 کے ضمن میں پیر 8 دسمبر 2025 کو “کل ہند مزاحیہ مشاعرہ” کا انعقاد عمل میں آئے گا۔ تنظیم کی جاری تفصیل کے مطابق یہ مشاعرہ رویندر بھارتی تھیٹر حیدرآباد میں شام 6 بجے منعقد ہوگا۔ داخلہ عام رہے گا۔

 

مشاعرہ کے مہمان حضوصی نواب قادر عالم خان صاحب، منیجنگ ڈائریکٹر حیدرآباد دکن سگریٹ فیکٹری ہونگے۔ پروفیسر ایس اے شکور ڈائریکٹر دائرۂ المعارف جامعہ عثمانیہ کی صدارت میں منعقدہ اس مشاعرے میں جو بیرونی شعرائے کرام شرکت کریں گے ان میں سنیل کمار تنگ (سیوان) جہاز دیوبندی (دیوبند) پپولکھنوی (لکھنؤ)سجاد جھنجھٹ (رورڑھکی) شاداب انجم (ناگپور) ٹپیکل جگتیالی (جگتیال) حامد سلیم (بیدر) محمد علی

 

علٰوی (دہلی) چچا پالموری (محبوب نگر) شیخ احمد ضیا اور اقبال شانہ (بودھن) بیلن (نظام آباد)۔ مقامی شعرائے کرام میں شاہد عدیلی، وحید پاشاقادری، الزبتھ کورین مونا، شبیر خان اسمارٹ، ڈاکٹر علیم خان فلکی، واحد نظام آبادی، کیلاش بھنڈ، وینوگوپال بھنڈ اور لطیف الدین لطیف شامل ہیں۔

 

آرکیٹکٹ محمد عبدالرحمُٰن سلیم صدر استقبالیہ کمیٹی، غلام احمد نورانی معتمد عمومی، شاہد عدیلی اور ڈاکٹر علیم خان فلکی کنوینرز نے دلداگان طنز و مزاح سے شرکت کی خواہش کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button