گرام پنچایت انتخابات – بودھن منڈل کےسالورہ گاؤں میں پولیس کا فلیگ مارچ

گرام پنچایت انتخابات کے پس منظر میں بودھن منڈل کےسالورہ گاؤں میں پولیس کا فلیگ مارچ
نظام آباد 6/ ڈسمبر (نیوز اینڈ ویوز میڈیا سرویس)آئندہ پنچایت راج انتخابات کے پیش نظر نظام آباد پولیس کمشنر سائی چیتنیا، احکامات پر نظام آباد کمشنریٹ کے تحت بودھن رورل پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع سالورہ منڈل میں پولیس کا فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا۔جسکا مقصد عوام میں اعتماد پیدا کرنے، امن و سلامتی کو برقرار رکھنے اور گرام پنچایت انتخابی عمل کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کے لیے کیا گیا تھا۔
بودھن رورل پولیس اسٹیشن کے عملے ، اضافی مسلح دستوں نے حصہ لیا اور گاؤں والوں کو امن و امان برقرار رکھنے کے بارے میں آگاہ کیا۔ اے سی پی بودھن سرنیواسعوام سے اپیل کی کہ وہ حکومتی مشینری کے ساتھ تعاون کریں، الیکشن رولز پر عمل کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں
۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے دوران انتشار پھیلانے، ڈرانے دھمکانے یا ماڈل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ نظام آباد کمشنریٹ میں آزادانہ، منصفانہ اور پرامن انتخابات کے انعقاد کے لیے پابند عہد ہے۔
اس پروگرام میں بودھن رورل سی آئی وجے بابو، بودھن ایس ایچ او وینکٹ نارائنا، بودھن رورل ایس آئی مچیندر ریڈی، ایڑپلی ایس آئی راما، رنجل ایس آئی چندر موہن اور خصوصی پارٹی عملہ اور دیگر نے اس پروگرام میں شرکت کی


