جنرل نیوز

نظام آباد کے تمام  سرکاری ، خانگی و ایڈیڈ اسکولوں میں زیر تعلیم ایس سی ، ایس ٹی، بی سی ، میناریٹز طلباء و طالبات اسکالرشپ کے لئے وقت پر درخواستیں داخل کریں : کککٹر کرشنا ریڈی۔ 

ضلع نظام آباد کے تمام  سرکاری ، خانگی و ایڈیڈ اسکولوں میں زیر تعلیم ایس سی ، ایس ٹی، بی سی ، میناریٹز طلباء و طالبات اسکالرشپ کے لئے وقت پر درخواستیں داخل کریں 

ضلع کلکٹر ٹی ونٹے کرشنا ریڈی کا ویلفیئر عہدیداروں کے ہمراہ اجلاس 

 

نظام آباد 6/ ڈسمبر(نیوز اینڈ ویوز میڈیا سرویس )ضلع کلکٹر نظام آباد ٹی ونٹے کرشنا ریڈی نے کہا کہ تمام اہل طلباء کو اسکالرشپ کیلئے وقت پر آن لائن درخواست دینے کی کوشش کرنی چاہیے۔ ضلع کلکٹر نے محکمہ ویلفیئر کے ضلعی عہدیداروں بشمول تمام منڈلوں کے منڈل ایجوکیشن آفیسرس(ایم ای اوز) کے ہمراہ زوم میٹنگ منعقد کی

 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلع کلکٹر ٹی ونٹے کرشنا ریڈی کہا کہ سرکاری، خانگی اور ایڈیڈ اسکولوں میں زیر تعلیم ایس سی، ایس ٹی، بی سی اور میناریٹز طلباء و طالبات تعلیمی وظائف( اسکالرشپ )کے لئے درخواست دیں اور ان کی منظوری کو یقینی بنائیں

 

۔ انہوں نے کہا کہ اس ماہ کی آخری تاریخ مقرر ہے اور ہر اہل طالب علم کو اس سے قبل اپنی درخواست داخل کریں اور فوائد حاصل کرنے میں پہل کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک ہفتے بعد دوبارہ جائزہ لیں گے اور اس میں واضح پیش رفت نظر آنئ چاہیے زوم میٹنگ میں ایڈیشنل کلکٹر انکت اور ویلفیئر محکموں کے عہدیداروں نے شرکت کی

متعلقہ خبریں

Back to top button