جنرل نیوز

نظام آباد مجلسی قائدین کی کارگردگی سے متاثر ہو کر ناگارام کے سینکڑوں نوجوانوں کی مجلس میں شمولیت،

بیرسٹر اسد الدین اویسی مسلم اقلیت، دلت اور پسماندہ طبقات کے ترجمان،

نظام آباد مجلسی قائدین کی کارگردگی سے متاثر ہو کر ناگارام کے سینکڑوں نوجوانوں کی مجلس میں شمولیت،

نظام آباد، 6/ڈسمبر (اردو لیکس) شہر کے ناگارام ڈویژن نمبر 10 سے وابستہ سینکڑوں نوجوانوں نے حرکیاتی بی آر یس قائدین شیخ احمد اور شیخ غوث کی قیادت میں نظام آباد مجلس دفتر پہنچ کر مجلس اتحادلمسلمین میں شمولیت اختیار کرلی، پارٹی دفتر پر ٹاون صدر مجلس شکیل احمد فاضل و ضلع صدر محمد فیاض الدین نے ان نوجوانوں کو پارٹی کھنڈوا پہناکر پارٹی میں شامل کیا

 

اور ٹاون معتمد شہباز احمد اور شریک معتمد اعجاز حسین نے نوجوانوں کا پارٹی دفتر پر استقبال کیا، اس موقع پر ٹاون صدر مجلس شکیل احمد فاضل نے کہا کہ ملک بھر میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ غریب عوام، دلت و پسماندہ طبقات کے حقوق اور مسائل کی یکسوئی کیلئے صدر کل ہند مجلس اتحادلمسلمین و رکن پارلیمان حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی ایوان پارلیمنٹ اور مرکزی و ریاستی حکومتی سطح پر جس بے باکی اور جراتمندی سے ترجمانی کررہے ہیں وہ ناقابل فراموش ہے

 

، انہوں کہا کہ صدر مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی ملک بھر میں غریب عوام، اقلیتوں، دلت اور پسماندہ طبقات کی آواز کے طور پر جانے جاتے ہیں، اسی طرح قائد مقننہ اپنی بے باکانہ انداز میں تلنگانہ ریاست کے مسلمانوں، غریب عوام، دلت اور دیگر پسماندہ طبقات کی ترقی و خوش حالی کیلئے آواز بلند کرتے ہیں مجلس کے دونوں اعلیٰ قائدین کی بے باک ترجمانی سے متاثر ہو کر نظام آباد کے سینکڑوں نوجوانوں نے آج مجلس کا دامن تھاما ہے،

 

اپنے سینکڑوں حامیوں اور نوجوانوں کے ہمراہ مجلس میں شمولیت اختیار کرنے والے شیخ احمد اور شیخ غوث نے کہا کہ صدر مجلس و رکن پارلیمان حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی کے احکامات اور پارٹی کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے نظام آباد مجلسی قائدین ضلع و شہر نظام آباد کے مسلمانوں، دلت اور دیگر پسماندہ طبقات اور غریب عوام کے مسائل اور حقوق کی بے باکی سے ترجمانی کررہے ہیں، مجلسی قیادت سے متاثر ہو کر انکے ہمراہ سینکڑوں بی آر ایس و دیگر پارٹی قائدین اور نوجوانوں نے آج مجلسی قیادت کو تسلیم کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے،

 

انہوں نے کہا کہ نظام آباد کے غریب عوام اور ضرورت مندوں کی خدمت کیلئے مجلس کے بینر تلے وہ ہمیشہ اپنی جدوجہد اور خدمات کو جاری رکھیں گے، شیخ احمد اور شیخ غوث نے صدر مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی ،قائد مقننہ اکبر الدین اویسی، نظام آباد مجلس انچارج و رکن اسمبلی حلقہ ملک پیٹھ حیدرآباد احمد بن عبداللہ بلعلہ، چئیرمین بھینسہ جابر احمد، ٹاون صدر شکیل احمد فاضل ،ضلع صدر محمد فیاض الدین و دیگر مقامی مجلسی قائدین سے اظہار تشکر کیا ہے،

 

اس موقع پر ٹاون صدر شکیل احمد فاضل ،ضلع صدر محمد فیاض الدین، معتمد شہباز احمد، شریک معتمد و سینئر کارپوریٹر اعجاز حسین، سابقہ کارپوریٹرس ریاض احمد، عبدالسلیم، عبدلعلی، میر ارشاد علی سمیر، محمد مستحسین، ارشد پاشاہ اور خلیل احمد، ایاز احمد، وسیم علی، امر فاروق، عزیز راہی، سید لطیف، محمد مشتاق، محمد سراج کے علاوہ پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے دیگر نوجوان محمد افضل، شیخ نصیر، شیخ قیصر، محمد خالد، شیخ سعید، فیروز خان، سید فیروز، شیخ عرفان، شیخ محبوب، شیخ مجو، محمد ابرار، شیخ معیز، ارشد بیگ، شیخ سہیل، شیخ جلال و دیگر موجود تھے،

متعلقہ خبریں

Back to top button