گرام پنچایت انتخابات — معذور ووٹروں کو ٹرانسپورٹ، وہیل چیئر سہولیات فراہم کی جائیں: عبدالعزیز خان
اوٹکور کے سماجی کارکن عبدالعزیز خان نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گرام پنچایت انتخابات کے پیش نظر معذور افراد کو سہولیات فراہم کرنا انتظامیہ کی اہم ذمہ داری ہے اور اس پر سنجیدگی کے ساتھ فوری اقدامات کیے جانے چاہئیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ پولنگ کے دن معذور ووٹروں کے لیے ٹرانسپورٹ سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ وہ بنا کسی مشکل کے پولنگ مراکز تک پہنچ سکیں۔ اسی طرح پولنگ بوتھس پر وہیل چیئرز، ریمپ اور معاون عملہ کی دستیابی کو بھی یقینی بنایا جائے۔ل ، تاکہ کوئی بھی معذور شہری اپنے حق رائے دہی سے محروم نہ رہے۔
عبدالعزیز خان نے معذور افراد سے بھی اپیل کی کہ وہ گھروں میں نہ بیٹھیں بلکہ جمہوری عمل میں بھرپور حصہ لیتے ہوئے اپنے ووٹ کا حق ضرور استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ ’’معذور افراد ہمارے سماج کا حصہ نہیں بلکہ سرمایہ ہیں، اور ان کی شمولیت سے ہی جمہوریت مضبوط بنتی ہے۔‘‘
انہوں نے متعلقہ افسران سے درخواست کی کہ انتخابات تک انتظامات کی مسلسل نگرانی کی جائے اور غفلت برتنے والے عملے کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ معذور ووٹرز کو عزت اور سہولت کے ساتھ ووٹ ڈالنے کا ماحول میسر ہوسکے۔



