جناب ماجد حسین رکن اسمبلی مجلس کی پھوپی صاحبہ کا انتقال

حیدرآباد 6 دسمبر (اردو لیکس)جناب محمد ماجد حسین رکن اسمبلی کل ہند مجلس اتحاد المسلمین حلقہ نام پلی کی حقیقی پھوپھی محترمہ اقبال جہاں صاحبہ ریٹائرڈ ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ ہائی اسکول گولکنڈہ ساکن فرسٹ لانسرس زوجہ جناب محمد انور الدین
انصاری مرحوم ریٹائرڈ پوسٹ ماسٹر ہمایوں نگر کا بہ عمر85سال ہفتہ6دسمبر ۶2025کو انتقال ہو گیا پسماندگان میں ایک فرزند جناب محمد احسن الدین انصاری عرف الیاس اور 5دختران شامل ہیں وہ جناب میر واجد علی مرحوم عرف جاوید، جناب سید صفدر حسین حال مقیم ریاض سعودی عرب ،جناب عزیز الدین احمد کرسپانڈنٹ نیوٹن مشن ہائی اسکول
کشن باغ وفتح دروازہ ،جناب محمد مظہر الدین حال مقیم جبیل سعودی عرب اور جناب محمد شہباز خان حال مقیم لندن کی خوش دامن صاحبہ تھیں نماز جنازہ اتوار 7دسمبر کو بعد نماز ظہر مسجد درگاہ حضرت احمد باد پا رح فرسٹ لانسرس میں ادا کی جائے گی تدفین مسجد سے متصل قبرستان میں عمل
میں آئے گی مزید تفصیلات کے لیے7207510129 پریا 9247421013 پر ربط پیدا کیا جا سکتا ہے



