مضامین
خبر پہ شوشہ “جعلی صحافی”

کے این واصف، ریاض
زندگی کے ہر شعبہ میں دھوکہ یا جعلی شناخت کے ذریعہ ٹھگنا وغیرہ اب عام ہو گیاہے۔ تو بھلا شعبہ صحافت کیون کر پیچھے رہتا۔ ایک تازہ خبر کے مطابق حیدرآباد کے ایک اسٹار ہوٹل میں منعقد پروگرام جہاں ریاست کے گورنر مدعو تھے
میں ایک شخص پکڑا گیا جس کے بیگ میں 8 مختلف نیشنل ٹی وی چینلز کے مائک موجود تھے۔ بے شک اس سے وہ شخص کچھ مالی فائدہ تو ضرور حاصل کررہا ہوگا۔ اس بندے نے اپنی دانست میں یہ سوچا ہوگا کہ نیشنل چینلز پر بیٹھ کر لوگ جھوٹی خبرین، گمراہ کن پروگرامز پیش کرکے لاکھوں
کما رہے ہیں تو مین پکوڑے تلنے کے جھنجھٹ بھرے کام کو روزگار کا ذریعہ بنانے کی بجائے کیوں نہ چند ٹی وی چینلز کے جعلی مائکس تیار کرکے آسانی سے پیسہ کماؤں اور موج کروں۔



