چیئرمین اسٹیٹ اردو اکیڈمی تلنگانہ طاہر بن حمدان کے فرزند زید بن طاہر کی استقبالیہ تقریب میں سرکردہ مذہبی و سیاسی شخصیات کی شرکت
چیئرمین اسٹیٹ اردو اکیڈمی تلنگانہ طاہر بن حمدان کے فرزند زید بن طاہر کی استقبالیہ تقریب میں سرکردہ مذہبی و سیاسی شخصیات کی شرکت
حیدرآباد میں چیئرمین اسٹیٹ اردو اکیڈمی تلنگانہ طاہر بن حمدان کے فرزند زید بن طاہر کی ریسپشن تقریب شاندار انداز میں منعقد ہوئی، جس میں مختلف سماجی، سیاسی اور مذہبی شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب میں محمد شبیر علی ایڈوائزر ٹو گورنمنٹ آف تلنگانہ، ٹی پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ، اے آئی سی سی سکریٹری و سابق رکن پارلیمنٹ مدھو یاشکی گوڑ، صدر آل انڈیا علمائے کونسل مفتی ندیم اور میر کاظم علی چیئرمین مائناریٹیز رائٹس فورم تلنگانہ شریک رہے۔
معزز مہمانوں کی آمد کے باعث تقریب سیاسی و سماجی حلقوں میں توجہ کا مرکز بنی رہی۔ شرکاء نے طاہر بن حمدان صاحب سے ملاقات کی اور ان سے تبادلۂ خیال بھی کیا۔ ریسپشن میں مختلف طبقات کے افراد کی بڑی تعداد موجود تھی، جس سے تقریب ایک باوقار اور اثر انگیز اجتماع میں تبدیل ہوگئی۔



