اسٹافرس اسوسی ایشن نظام آباد کا اجلاس عہدیداروں کا متفقہ طور پر انتخاب

اسٹافرس اسوسی ایشن نظام آباد کا اجلاس عہدیداروں کا متفقہ طور پر انتخاب
نظام آباد 8/ ڈسمبر ( اردو لیکس) صحافیوں کی تنظیم نظام آباد اسٹافرس ایسوسی کا ایک ہنگامی اجلاس جنرل سکریٹری ٹلہ سریدھر کی صدارت میں آر اینڈ بی گیسٹ ہاؤس نظام آباد میں بروز اتوار منعقد ہوا جس میں مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اسٹافرس ایسوسی ایشن نظام آباد اراکین کی اکثریت کے فیصلے کے مطابق گنڈاجی سرنیواس کو اسٹافرس ایسوسی ایشن کا صدر ، جبکہ
شیخ احمد جنرل سکریٹری ، کشور گوڑ خازن، ہری کرشنا آرگنائزگ سکریٹری ، سدانند، کے روی کمار نائب صدرو، کٹوری پرمود جوائنٹ سیکریٹری کے طور پر منتخب کیا گیا علاوہ ازیں وکٹوری سرنیواس اعزازی صدر اور ملے پولا
نرسیا مشیر اعلیٰ
کو متفقہ طور پر منتخب کیا گیا اسٹافرس ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی معیادایک سال تک رہیگی بعد ازاں نو منتخب عہدیداروں کو اسٹافرس ایسوسی کے اراکین کی جانب سے شالپوشی و گلپوشی کرتے ہوئے انہیں زبردست تہنیت پیش کی گئی اور انہیں مبارکباد دی گئی اجلاس میں باگاری سرنیواس ریڈی، تانگیلا پرکاش
روڈنلا سرنیواس ریڈی،
مالے پولا نوین کے علاوہ دیگر نے شرکت کی علاوہ ازیں اسٹافرس ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کو پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ صحافیوں نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا



