پولیس کمشنر نظام آباد پی سائی چیتنا کی گرام پنچایت انتخابات کے تناظر میں عہدیداروں کے ہمراہ ویڈیو کانفرنس
پولیس غیرجانبداری سے انتخابات کرانے امن و امان برقرار رکھنے کی ذمہ دار
پولیس کمشنر نظام آباد پی سائی چیتنا کی گرام پنچایت انتخابات کے تناظر میں عہدیداروں کے ہمراہ ویڈیو کانفرنس
نظام آباد 8/ ڈسمبر (اردو لیکس )پرامن ماحول میں اور انتظامی معیارات کے مطابق گرام پنچایتی انتخابات کے انعقاد کے لیے کمشنر پولیس نظام آباد پی سائی چیتنیا، نے ضلع پولیس آفس کے منی کانفرنس ہال سے ضلع پولیس افسران اور ایس ایچ اوز کے ہمراہ ایک ویڈیو کانفرنس کا انعقاد عمل لایا
اس موقع پر کمشنر پولیس نے انتخابی سلامتی، امن و سلامتی کے اقدامات، اور افسران کو نگرانی سے متعلق ہدایات اور تجاویز سے آگاہ کیا۔ گرام پنچایتی انتخابات کے پیش نظر، ہر پولیس افسر اور عملے چوکسی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں۔انہوں نے ہدایت دی کہ ضلع میں انتخابی ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے اور دیگر محکموں کے ساتھ مل کر چیک پوسٹوں پر معائنہ کیا جائے تاکہ انتخابات میں ووٹروں کو متاثر کرنے کے لیے رقم، شراب یا دیگر اشیاء کے غیر قانونی داخلے کو روکا جا سکے۔ ویزایبل پولیسنگ، روڈ بلاکس اور سرپرائز چیکنگ مسلسل کی جانی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ایس ایچ اوز اور وی پی اوز (ویلیج پولیس آفیسرز) کو ہر گاؤں کا دورہ کرنا اور پولنگ اسٹیشنوں کا معائنہ کرنے کی ضرورت ہے، اور دیہات میں پڑولنگ کو مزید مضبوط کرنے اور مسائل والے علاقوں میں فلیگ مارچ کیا جائے۔ سوشل میڈیا پر نامناسب تبصروں اور دوسروں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے والے پوسٹ پر خصوصی نظر رکھی جائے۔
انہوں نے کہا کہ عملے کا ہر رکن پیشگی معلومات اکٹھا کرے اور کسی بھی وقت اپنے اعلیٰ افسران کو ایسی معلومات کی اطلاع دیں۔ لاجزس، گیسٹ ہاؤسز، کمیونٹی ہالز اور فنکشن ہالز کی مسلسل تنقیع کی جائے اور مشتبہ افراد کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جائے۔ انہوں نے پولیس اہلکاروں کو تنبیہ کہ وہ کسی بھی سیاسی سرگرمیوں یا الیکشن سے متعلق معاملات میں ملوث نہ ہوں۔
انہوں نے واضح کیا کہ ڈیوٹی میں غفلت یا قواعد کی خلاف ورزی پر محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ گزشتہ انتخابات میں متنازعہ مقدمات اور دیگر مقدمات میں درج غیر سماجی عناصر کو پابند کرنے اور ان کی کونسلنگ کرنے کی ہدایت دی انہوں نے نامزدگی مراکز پر سخت پولیس سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ نامزدگی کے دوران عوام کے غیر ضروری جمع ہونے کی اجازت نہ دی جائے، گاڑیوں اور حامیوں کی تعداد کو قواعد کی حدود میں رکھا جائے
اور مرکز کے اندر اور باہر سی سی ٹی وی کی نگرانی کو لازمی قرار دیا جائے۔ پولیس کو امیدواروں کے درمیان جھگڑوں کو روکنے کے لیے پیشگی اقدامات کرنے کا مشورہ دیا ۔اس ویڈیو کانفرنس میں پولیس کمشنر کے ہمراہ ایڈیشنل ڈی سی پی (ایڈمن) بسوا ریڈی، اسپیشل برانچ انسپکٹر سائلم، ڈی سی آر بی انسپکٹر رمیش، اور انجیا، الیکشن سیل انسپکٹر ویرایا، کمیونیکیشن عملہ اور پولس افسران نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکت کی۔



