جنرل نیوز

اعلامیه امتحانات سالانہ جامعہ نظامیہ 26-2025 ء

حیدر آباد 9 ڈسمبر 2025ء ( پریس نوٹ ) جامعہ نظامیہ حیدر آباد کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جامعہ نظامیہ کے سالانہ امتحانات ( بابته ماه رجب المرجب شعبان المعظم 1447 ه ماہ جنوری ، فبروری 2026ء ) 17 جنوری تا 5 فبروری 2026 9:00 ساعت صبح تا 4:30 ساعت شام جامعہ نظامیہ میں منعقد ہوں گے۔ امتحانات سالانہ تحریری فاضل سوم 17 جنوری تا 22 جنوری منعقد کئے جارہے ہیں ( فاضل سوم کا صرف پرچہ اول میقات ثانی میں منعقد ہوگا ) ۔ امتحانات سالانہ تحریری کامل اول و کامل دوم 19 جنوری تا 22 جنوری کو ہوں گے۔

 

امتحانات سالانه اول تا هشتم، اہل خدمات اعداد یه سال اول و دوم 18 جنوری تا 22 جنوری منعقدہ ہوں گے جبکہ امتحانات اہل خدمات شرعیہ ( نائب قضاءت خطابت امامت موذنی ملا ہفتہ 24 جنوری 2026 ء اور امتحانات قراءات عشرہ قراءات سبعہ اور قراءت سیدنا امام عاصم کوئی اتوار 25 جنوری 2026ء کو منعقد کئے جائیں گے۔

 

امتحانات سالانہ تحریری مولوی تا فاضل دوم و ڈپلوما ان عربک 27 جنوری تا 5 فبروری منعقد ہوں گے ۔ امتحان تکمیل حفظ قرآن مجید جامعہ نظامیه و ملحقہ مدارس اتوار 18 جنوری کو ہوگا۔ امتحانات سالانہ تقریری مولوی تا فاضل دوم 20 تا 22 جنوری کو مقرر کیا گیا ہے۔ شب معراج اور شب براءت کے دوسرے دن بھی امتحان منعقد ہوگا۔

 

خانگی امیدواروں کے لئے فیس جماعت کامل ( ابتدائی و آخری) 1000 روپئے ۔ فاضل ( اول دوم سوم ) 900 روپئے ۔ عالم ( اول دوم ) 700 روپئے ۔ مولوی ( اول دوم ) 600 روپئے ۔ ڈپلوما ان عربک 300 روپئے ۔ نائب قضاءت 600 روپئے خطابت و امامت 250 روپئے ۔ مؤذنی و ملا 150 روپئے ۔ قراءات عشرہ و قراءات سبعہ کے لئے 250 روپئے اور قراءت سیدنا امام عاصم کوئی کے لئے فیس امتحان 120 روپے ہوگی ۔ اس کے علاوہ تکمیل حفظ قرآن مجید کے لئے 150 روپے فیس مقرر ہے۔

 

تمام امتحانات کے لئے ادخال فیس کی آخری تاریخ 25 ڈسمبر مقرر کی گئی ہے۔ مولوی تا کامل کے لئے 31 ڈسمبر 2025ء سے قبل 100 روپئے دیرا نہ فیس مقرر ہے جبکہ ڈپلوما تکمیل حفظ اہل خدمات شرعیہ قراءت سیدنا امام عاصم کوئی ، قراءات عشرہ قراءات سبعہ کے امیدوار 31 دسمبر 2025ء تک 50 روپئے دیرانہ کے ساتھ رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ ملک کی کسی بھی ریاست سے شرکت کرنے والے تمام امیدواروں کو ذریعہ آن لائن رجسٹریشن کروانا ہوگا۔ https://online.jamianizamia.co.in/jnexams/

 

خانگی امیدوار امتحان مولوی میں عربی انٹرنس یا اس کے مماثل امتحان میں کامیابی یا کسی مسلمہ تعلیمی ادارہ کے صداقت نامہ قابلیت یا کسی مستند عالم کی تصدیق قابلیت پر رجسٹریشن کروا سکتے ہیں ۔ امتحان عالم کے لئے مولوی یا اس کے مماثل عربی پری ڈگری کورس امتحان کامیاب کرنا ضروری ہے۔ امتحان فاضل کے لئے عالم یا اس کے مماثل عربی (.B.A.L یا B.A) جن کی زبان اختیاری عربی ہو یا اسلامک اسٹیڈیز مضمون رہا ہو قابل قبول ہیں۔ امتحان "کامل” میں صرف فاضلین جامعہ ہذا ہی شریک ہو سکتے ہیں۔ امیدوار کی فوٹو کا شرعی میں ہونا اور تاریخ پیدائش کا ثبوت لازمی ہے۔ )PASSPORTSIZE WITH WHITE BACKGROUND( لباس

 

مولوی تا کامل کے امیدواروں کے لئے پچھلے اسناد و کشف الدرجات لازم ہے۔ بعد تکمیل درخواست، شرکت امتحان کی مقررہ فیس آن لائن جمع کرنا ہوگا ۔ نا مکمل درخواستیں مسترد کر دی جائیں گی ۔ نوٹ: اضلاع و بیرون ریاست کے امیدواروں کو ایام امتحانات میں حسب سابق قیام و طعام کی سہولت رہے گی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button