جنرل نیوز

تقریب رونمائی “عصمت چغتائی کے ناولوں اور افسانوں میں نسائی حس٘یت”۔ مصنفہ عطیہ فاطمہ

ریاض ۔ کے این واصف 

اردو کلچرل ہیریٹیج فاؤنڈیش و ٹوسٹ ماسٹرس کلب کے زیر اہتمام محترمہ عطیہ فاطمہ کی کتاب “عصمت چغتائی کے ناولوں اور افسانوں میں نسائی حس٘یت” کی رسم رونمائی و کتاب پر تجزیہ اجلاس۔ یہ محترمہ عطیہ فاطمہ کے مقالہ کی کتابی شکل ہے۔

 

اجلاس کے کنوینر آرکیٹکٹ عمران سلیم کے جاری بیان کے مطابق یہ تقریب اتوار 14 دسمبر 2025 کو شام 5 بجے میڈیاپلس آڈیٹوریم، گن فاؤنڈری حیدرآباد میں منعقد ہوگی۔ تقریب کی صدارت سماجی و ادبی حلقوں کی حرکیاتی شخصیت آرکیٹکٹ محمد عبدالرحمٰن سیلم کریں گے جبکہ محترم علامہ اعجاز فروخ، ڈاکٹر سید مصطفیٰ کمال، پروفیسر ڈاکٹر اشرف رفیع، ڈاکٹر اودیش رانی گوڑ، ڈاکٹر رؤف خیر، ڈاکٹر ایم اے قدیر بحثیت مہمانان خصوصی شرکت کریں گے اور مخاطب فرمائیں گے۔

 

تقریب رونمائی کے بعد مختصر شعری نشت منعقد ہوگی جس میں رؤف خیر، خالد بصیر، سردار سلیم، ادیب اعجاز اور رحمٰن سلیم اپنا کلام پیش کریں گے۔ محفل کی نظامت ڈاکٹر عطیہ مجیب عارفی کریں گی۔ کنوینر عمران سلیم نے اردو دوست حضرات سے برائے فروغ زبان و ادب شرکت کی درخواست کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button