تلنگانہ

کانگریس کے کھاتے میں تین متفقہ سرپنچ وزیر واکٹی سری ہری ،نے مبارکباد پیش کی

کانگریس کے کھاتے میں تین متفقہ سرپنچ

وزیر واکٹی سری ہری ،نے مبارکباد پیش کی

 

اوٹکور-اوٹکور منڈل میں سرپنچ انتخابات کے تیسرے مرحلے میں کانگریس پارٹی نے شاندار کامیابی درج کرتے ہوئے نلگرتی، ارگیٹ پلی، اور تیماریڈی پلی، گرام پنچایتوں میں تینوں سرپنچ نشستوں پر متفقہ کامیابی حاصل کرلی۔ ان گرام پنچایتوں میں کانگریس کے حمایت یافتہ امیدواروں کو بلامقابلہ منتخب قرار دیا گیا۔

 

ریاستی وزیر برائے ڈیری صنعت، کھیل اور نوجوانوں کے امور ڈاکٹر واکٹی سری ہری ،نے آج بدھ کے روز منتخب سرپنچوں سے فون پر بات کرتے ہوئے انہیں دلی مبارکباد پیش کی۔ وزیر نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت ان گاؤں کی ہمہ گیر ترقی کے لیے بھرپور تعاون فراہم کرے گی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔

 

رامولو، تیمہا ریڈی پلی ، بی سی جنرل ریزرو سے سرپنچ منتخب کیا گیا، بالامولا جیاما نے ارگٹ پلی سرپنچ سیٹ پر کامیابی حاصل کی جبکہ چوہان موہن نائک تھیمریڈی پلی کے سرپنچ منتخب ہوئے۔ تینوں گرام پنچایتوں میں وارڈ ممبر سیٹیں بھی باہمی اتفاق رائے سے طے ہوئیں جس پر مقامی عوام نے خوشی کا اظہار کیا۔ عوامی حلقوں میں توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ حکومت ان دیہات کی ترقی کے لیے خصوصی فنڈز مختص کرے گی

 

۔ایم پی ڈی او ،کشور کمار ،کے مطابق تیسرے مرحلے کے سرپنچ انتخابات میں ضلع کی 20 گرام پنچایتوں کے لیے 59 امیدوار میدان میں ہیں، جبکہ 160 وارڈ ممبر سیٹوں کے لیے 357 امیدواروں نے حصہ لیا ہے۔ نامزدگیوں کی واپسی کے مرحلے کی تکمیل اور انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کے بعد مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنان نے بدھ کے روز متعلقہ گاؤں میں انتخابی مہم کا آغاز کر دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button