جنرل نیوز

صفا بیت المال شاخ اوٹنور کا ماہانہ مشاورتی اجلاس سالانہ اجلاس طئے ، خواتین کے خدمت گروپ کی تشکیل

صفا بیت المال شاخ اوٹنور کا ماہانہ مشاورتی اجلاس

سالانہ اجلاس طئے ، خواتین کے خدمت گروپ کی تشکیل

عادل آباد۔ 11/دسمبر (اردو لیکس)

مولانا مظہر حسامی نائب صدر صفا بیت المال شاخ اوٹنور کی اطلاع کے بموجب 10 دسمبر 2025 بروز چہارشنبہ دفتر صفا بیت المال شاخ اوٹنور پر ماہانہ مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، اس موقع پر ماہ نومبر کی کارگزاری سناتے ہوئے مولانا سیدرضوان اسعدی نے کہا کہ گزشتہ ماہ میں 4 مستحق خواتین کو فی کس 500 روپئے وظائف دئے گئے،

 

موسمِ سرما کے پیشِ نظر 50 بلانکٹس کی تقسیم اور ایک غریب خاندان کی لڑکی کی شادی میں 2000 پر مشتمل سامان دلایا گیا، نیز اس موقع پر مختلف امور طئے کئے گئے، چنانچہ طئے کیا گیا کہ خواتین پر مشتمل ایک گروپ ام المساکین کے نام سے تشکیل کیا جائے گا، جو غریب اور مستحق خواتین میں کام کریں گی، نیز حیدرآباد میں منعقد ہونے والے سالانہ اجلاس میں شاخ کی نمائندگی کے لئے 5 تا 7 افراد کی شرکت ہوگی

 

، نیز امسال بھی شہر اوٹنور میں صفا بیت المال شاخ اوٹنور کا سالانہ اجلاس منفرد انداز میں منعقد ہوگا، نیز آئندہ دوماہ کی میعاد کے لئے شیخ اویس اور محسن خان کو ذمہ دار طئے کیا گیا ہے، اس موقع پر مولانا سیدرضوان اسعدی صدر صفا بیت المال شاخ اوٹنور ، احمد بیابانی، عبدالملک ، شیخ احمد ، شیخ اویس ، محسن خان ودیگر موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button