جنرل نیوز

نظام آباد بودہن روڈ پر المناک سڑک حادثہ میں ماں کے بعد بیٹا بھی جاں بحق 

نظام آباد بودہن روڈ پر المناک سڑک حادثہ میں ماں کے بعد بیٹا بھی جاں بحق

لاری مالک، یونین و ریاستی حکومت سے اہل خانہ کو مالی امداد کا مجلس نے کیا مطالبہ،

نظام آباد، 11/ڈسمبر (اردو لیکس) شہر نظام آباد کے بودھن روڈ پر کل صبح 8:30 بجے لاری کی ٹکر سے رونما ہوئے دِلخراش و افسوسناک سڑک حادثہ میں موٹر سائیکل پر سوار ضعیف ماں اختری بیگم 60 سالہ کی برسر موقع موت واقع ہوگئی تھی اور فرزند شیخ مقبول کو سر پر گہری چوٹیں آنے شدید زخمی حالت میں گورنمنٹ ہاسپٹل منتقل کیا گیا

.

، جہاں انتہائی نازک صورتحال میں شیخ مقبول کو آئی سی یو میں رکھا گیا تھا، لیکن کل رات 8 بجے دوران علاج شیخ مقبول کا انتقال ہو گیا، شیخ مقبول کے پسماندگان میں انکی اہلیہ کے علاوہ بڑی لڑکی 10 سالہ دوسری لڑکی 7 سالہ اور ایک لڑکا 4 سالہ موجود ہے، نظام آباد مجلس قائدین وفد نے گورنمنٹ ہاسپٹل مردہ خانے میں پوسٹ مارٹم روم پہنچ کر گورنمنٹ ہاسپٹل سپرنٹنڈنٹ اور پولیس عہدیداروں سے جلد پوسٹ مارٹم کے مراحل کی تکمیل کے بعد نعش کو لواحقین کے حوالے کروایا،

 

علاوہ ازیں نظام آباد مجلس قائدین نے متعلقہ لاری مالک و ضلع لاری یونین ایسوسی ایشن کے ذمہ داروں سے ملاقات و بات کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک حادثہ میں مرنے والے شیخ مقبول کے افراد خاندان و لواحقین بیواہ اور تین معصوم بچوں جو یتیم ہوگئے ہیں جنکا گھر میں کمانے والا کوئی نہیں اور جنکا کوئی پرسان حال نہیں انکے گزر بسر کیلئے مالی امداد کو یقینی بنایا جائے

 

، مجلس قائدین کی کامیاب مصالحت و کوششوں کو قبول کرتے ہوئے متعلقہ لاری مالک و ضلع لاری اونر اینڈ ڈرائیور یونین نظام آباد کے ذمہ داران نے بہت جلد مرحوم شیخ مقبول کے افراد خاندان اور مجلس قائدین کے روبرو شیخ مقبول کی بیواہ اور تین معصوم بچوں کے گزر بسر کیلئے مالی امداد کرنے کا وعدہ کیا ہے،

 

اس خصوص میں ٹاون صدر مجلس شکیل احمد فاضل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تلنگانہ ریاستی حکومت، ضلع کلکٹر اور محکمہ آر اینڈ بی سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ آرسہ پلی تا سارنگ پور 4 وے ٹریک کا جو افتتاح ہوا ہے جلد از جلد متعلقہ کنٹریکٹر کو طلب کرتے ہوئے کاموں کا آغاز کیا جائے اور ساتھ ہی ساتھ بودھن روڈ پر جو فنگشن ہال موجود ہے ان سے ٹریفک کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں اور شادی بیاہ و دیگر تقاریب میں شرکت و واپسی کے دوران لوگ حادثہ کا بھی شکار ہورہے ہیں،

 

قیمتی انسانی جانوں کو تحفظ فراہم کرنے بودھن روڈ پر واقع شادی خانہ انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ اپنے اپنے شادی خانوں کے قریب و روبرو بریگیڈرس لگائیں تاکہ بودھن روڈ شاہراہ پر رونما ہونے والے جان لیوا حادثات کی روک تھام کو یقینی بنایا جاسکے، اس موقع پر ٹاون جنرل سیکرٹری محمد شہباز احمد، جوائنٹ سیکرٹری و سینئر کارپوریٹر اعجاز حسین، محمد مستحسین، ارشد پاشاہ اور خلیل احمد، عزیز راہی، سید لطیف، محمد پرویز احمد، محمد سراج، محمد ذاکر اور محمد مشتاق احمد موجود تھے،

متعلقہ خبریں

Back to top button