بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر نظام آباد مجلس قائدین کی ضلع کلکٹر سے ملاقات و تحریری نمائندگی

نئے و زیر التواء راشن کارڈ، برتھ و ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی اجرائی کو یقینی بنایا جائے،
بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر نظام آباد مجلس قائدین کی ضلع کلکٹر سے ملاقات و تحریری نمائندگی کے ذریعے مطالبہ،
نظام آباد، 12 /ڈسمبر (اردو لیکس) صدر کل ہند مجلس اتحادلمسلمین و رکن پارلیمان حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر نظام آباد مجلس قائدین وفد نے آج ضلع کلکٹر سے ملاقات کی اور انھیں ایک تحریری نمائندگی پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ڈی ایس او میں نیو راشن کارڈز پینڈنگس ہے اپروول کیلئے اور مونسپل کارپوریشن میں برتھ اور ڈیٹھ سرٹیفکیٹ کے درخواستیں زیر التواء ہے اسے جلد از جلد منظور کرنے کا ضلع کلکٹر ونئے کرشنا ریڈی سے مطالبہ کیا گیا،
تفصیلات کے مطابق ضلع سیول سپلائی آفسر (ڈی ایس او ) میں نئے راشن کارڈس کی منظوری گزشتہ کئی مہینوں سے زیر التواء ہے، جسکے سبب غریب عوام و متعلقہ درخواست گزاروں کو شدید مشکلات و دشواریوں کا سامنا ہے، جلد از جلد زیر التواء نئے راشن کارڈس کو منظور کرنے اور ڈیتھ و برتھ سرٹیفکیٹ جو زیر التواء ہے
۔، جس سے متعلقہ درخواست گزار مونسپل آفس کے چکر لگا رہے ہیں، مونسپل آفس سے ان برتھ و ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی اجرائی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ضلع کلکٹر کو تحریری نمائندگی پیش کی گئی ہے، نظام آباد مجلس قائدین کی ملاقات و تحریری نمائندگی کے بعد ضلع کلکٹر ونئے کرشنا ریڈی نے مجلسی قائدین کی نمائندگی کو بغور سماعت کے بعد ٹی اروند ریڈی نظام آباد سیول سپلائی آفسر (ڈی ایس او) کو ہدایت دی ہے کہ جتنے بھی نئے راشن کارڈ زیر التواء ہے جلد از جلد منظور کیا جائے
علاوہ ازیں مونسپل کمشنر کو بھی ہدایت دی ہے کہ برتھ و ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی درخواستوں پر سماعت کے ذریعے اسے منظوری کے ساتھ اجرائی کو یقینی بنایا جائے، اس موقع پر ٹاون صدر مجلس شکیل احمد فاضل ،ٹاون جنرل سیکرٹری محمد شہباز احمد، جوائنٹ سیکرٹری و سینئر کارپوریٹر اعجاز حسین، عبدالعلی باغبان، ارشد پاشاہ , خلیل احمد، امرفاروق موجود تھے،




