انٹرٹینمنٹ

سلمان خان کے مقابل فلم سکندر میں باہوبلی فیم کٹپا (تیدراج) ہوئے مین ویلن کے طور پر فائنل

محمد عبد السلام فلم جرنلسٹ

سال 2016 ء میں آئی ہیروئین اور نیٹڈ فلم ” اکیرا جس میں سوناکشی سنہا نے مرکزی کردار نبھایا تھا کے ٹھیک 8 سال بعد پھر سے ہندی فلم کے ڈیرکشن کا بیڑہ اُٹھانے والے اے آر مرگا داس کی فلم ” سکندر ان دنوں خوب سرخیاں بٹور رہی ہے

 

جسے بالی ووڈ کے کامیاب فلمساز ساجد نڈیاڈوالا پروڈیوس کر رہے ہیں اس فلم کی با قاعدہ شوٹنگ کا 20جون سے آغا ز ہو رہا ہے۔ فلم کی زیادہ تر شوٹنگ یوروپی ممالک کے علاوہ پرتگال میں کی جائیگی فلم کو عید 2025ء کے موقع پر ریلیز کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے فلم میں سلمان خان رشیمکا مندنا ، سنیل شیٹی ، پرتیک بیر، نواب شاہ چیتانیہ چودھری کے بھی اہم کردار ہے

 

فلم کے مرکزی کردار کے ویلن کے کردار کے لئے سلمان خان کے مقابل کسی دھانسو ویلن کی ساوتھ انڈسٹری سے تلاش جاری تھی جسکے کے لئے پرکاش راج، ارویند سوامی ،کارتیکا ( تمل) کے نام لئے جا رہے تھے لیکن اب تازہ خبر ہے کہ سلمان خان کے مقابل میں ویلن کے لئے باہوبلی فلم فیم کردار کٹپا(ستیہ راج) کو فائنل کر دیا گیا ہے

 

یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہوگا کے اے آر مرگا داس سال 2006 ء میں آئی ان کی فلم "گجنی ہھی سلمان خان کے ساتھ بنانا چاہتے تھے لیکن جب انہوں نے فلم کے ویلن پردیپ راوت سے مشورہ کئے ، تو انہوں نے سلمان کے تیز غصہ کے فلم کے سیٹس پر ہونے واقعات انہیں سنائے تب انہوں نے عامرخان کو اپروچ کیا عامر خان کے ساتھ بنائی گئی انکی فلم ” گنجی نے 2008 ء میں باکس آفس پر 232 کروڑ کا بزنس کر کے بالی وڈ کی تاریخ میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم کا ریکارڈ بنایا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button