جنرل نیوز

نو منتخب صدر نظام آباد سٹی کانگریس بی راما کرشنا کی سید نجیب علی کے دفتر پر تہنیت۔ مختلف قائدین کا اظہار خیال 

کانگریس کو مستحکم کرنے اور اقلیتی علاقوں پر بھر پور توجہ دی جائے گی

نو منتخب صدر سٹی کانگریس بی راما کرشنا کی سید نجیب علی کے دفتر پر تہنیت۔ مختلف قائدین کا اظہار خیال

 

نظام آباد:13/ ڈسمبر (اردو لیکس) نو منتخبہ صدر کانگریس بی راما کرشنا نے آج سینئر کناگریس قائد جناب سید نجیب علی ایڈوکیٹ کے دفتر پہنچ کر ان سے ملاقات کی اور ان سے پارٹی کے استحکام کیلئے مشاورت کی۔ اس موقع پر جناب سید نجیب علی ایڈوکیٹ نے راما کرشنا کو بحیثیت صدر سٹی کانگریس منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ حرکیاتی نوجوان کی حیثیت سے ان کے انتخاب پر کانگریس کارکنوں میں جوش اور جذبہ پیدا ہوا ہے انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں پارٹی مزید مستحکم ہوگی اور تنظیمی طور پر بھی ڈھانچہ مین تبدیل لائی جائے گی۔

 

انہوں نے صدر پردیش کانگریس مہیش کمار گوڑ کی جانب سے اعتماد کرتے ہوئے انہیں صدر نامزد کرنے پر اظہار تشکر کیا اور کہا کہ پارٹی مجوزہ کارپوریشن کے انتخابات میں کارپوریشن پر جھنڈا لہرائے گی اس موقع پر مولانا کریم الدین کمال سینئر قائد کانگریس نے انہیں مبارکباد پیش کی اور ان سے نیک توقعات کا اظہار کیا۔

 

محمد سمیر احمد زونل صدر قومی تنظیم نے کہا کہ بی راما کرشنا کے صدر کی حیثیت سے انتخاب کے بعد وہ مسلسل کانگریس پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ حال ہی میں ووٹ چور دستخطی مہم کو انہوں نے کامیابی سے ہمکنار کیا۔ جناب خواجہ صفدر علی کانگریس قائد نے کہا کہ اقلیتی علاقوں میں مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے

 

تاکہ آنے والے بلدی انتخابات میں کامیابی حاصل کی جائے۔ اس موقع پر انہوں نے اقلیتی علاقوں کے بارے میں تفصیلات حاصل کئے۔ بی راما کرشنا نے ان کی تہنیت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ بحیثیت صدر تمام سینئر قائدین کے وسیع تر تعاون پر پارٹی کو عوام اور بالخصوص اقلیتوں میں مقبول بنانے اور سرکاری اسکیمات سے عوام کو مستفید کرنے اور سلم مسلم اقلیتی علاقوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے اقدامات کریں گے۔

 

انہوں نے کہا کہ وہ ہر اقلیتی ڈیویژن کا دورہ کریں گے اس موقع پر ڈاکٹر محمد اختر سابق نوڈا ڈائریکٹر، محمد ریاض الدین، محمد یونس، محمد عبدالقیوم سینئر کانگریس قائد ین، محمد عبدالعلیم سکریٹری کانگریس، محمد شاکر صدر پولیس کالونی ویلفیر سوسائٹی، سینئر جرنلسٹ احمد علی خان، رفیق شاہی ایڈیٹر للکار، محمد بلیغ احمد نمائندہ منصف، محمدفیروز خان ایڈیٹر نظام آباد ایکسپریس، سید مجید و عبدالرحمن، محمد ساجد کے علاوہ دوسرے بھی موجود تھے۔ اس موقع پر راما کرشنا صدر سٹی کانگریس کی گلپوشی و شالپوشی بھی کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button