پرواسی پریچئے”- میں اگلے سال یہاں نہیں رہونگا، مگر یہ شو چلتا رہنا چاہئیے۔ سفیر ہند

ریاض ۔ کے این واصف
پرواسی پریچئے 2025 کے اختتام آل انڈیا اسٹیرنگ کمیٹی ریاض نے حسب روایت جمعہ کی شب اظہار تشکر تقریب کا اہتمام کیا۔ جس میں سفیر ہند ڈاکٹر سہیل اعجاز خان، نائب سفر ابوماتھن جارج، دیگر سفارتکار، اراکین اسٹیرنگ کمیٹی اور دیگر معززان شہر نے شرکت کی۔ سفیر ہند نے اس عظیم ومقبول ترین، ایک ہفتہ طویل شو “پرواسی پریچئے 2025” کے کامیاب انعقاد کی مسرت میں منعقد اس تقریب کا روایتی طور پر کیک کاٹ کر آغاز کیا۔
اس موقع پر محفل کو مخاطب کرتے ہوئے سفیر ہند ڈاکٹر سہیل اعجاز خان نے پرواسی پریچئے 2025 کے کامیاب انعقاد پر اسٹیرنگ کمیٹی، سماجی تنظیمون، ایمبیسی عہدیداران، شو کے اسپانسرز ملک کی مختلف ریاستوں کے فنکارون سے اظہار تشکر کیا جنہون نے باہمی تعاون سے پرواسی پریچئے پروگرام کو کامیاب بنایا۔ ڈاکٹر خان نے کہا کہ اگلے برس وہ ریاض میں نہین ہونگے مگر ان کی خواہش ہے کے کمیونٹی کا یہ مقبول ترین شو چلتا رہے۔
انھوں نے کہا کہ یہ شو محض ایک تفریح طبع کا ذریعہ نہیں بلکہ یہاں ملک کی مختلف ریاستوں کے رویتی گیت، رقص تہذیبی، ثقافتی روایات کا اعادہ ہوتا ہے۔ نیز اس پروگرام کے ذریعہ یہاں پھل پھول رہی ہماری نئی نسل اپنی تہذیب و روایات سے روشناس ہوتی ہے۔ واضع رہے کہ ریاض میں پرواسی پریچئے پروگرام کا 2023 میں ڈاکٹر سہیل اعجاز خان کی قیادت میں آغازعمل میں آیا تھا۔ اور تین سال سے کامیابی کے ساتھ منعقد ہورہاہے۔
ابتداء میں اسٹیرنگ کمیٹی کے کنوینر انجینئر محمد ضیغم خان نے اپنے خیرمقدمی کلمات میں سفیر ہند، عہدیداران ایمبیسی کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے اسٹیرنگ کمیٹی کو پورے اعتماد کے ساتھ پرواسی پریچئے پروگرام کے انعقاد کی یہ بڑی ذمہ داری سونپی جسے اسٹیرنگ کمیٹی کی پوری ٹیم نے اپنی تمام توانائیاں صرف کرکے ریاض کی سماجی تنظیموں کے تعاون سے اس پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔
ضیغم خان نے اس پروگرام کے سلسلہ میں تعاون کرنے مخیر حضرات جن ڈاکٹر ایدریس احمد، مسٹر سورج، انجینئر غفران احمد، ڈاکٹر انعام اللہ آعظمی وغیرہ شامل تھے کے تعاون کی شتائش کی۔




