انٹر نیشنل

بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب کی جانب سے صدر “انجمن ریختہ گویاں” ڈاکٹر جاوید کمال کی تہنیت

ریاض ۔ کے این واصف 

بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب ریاض کی جانب سے حیدرآباد کے سماجی و ادبی حلقوں کی معروف شخصیت ڈاکٹر جاوید کمال کی تہنیتی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ ڈاکٹر جاوید ان دنوں اپنے نجی دورے پر سعودی عرب آئے ہوئے ہیں۔

 

ایڈیٹر “ریختہ نامہ” ڈاکٹر جاوید کمال کی اس تہنیتی تقریب کی صدارت محمد سیف الدین نے کی۔ ابتداء میں سید عبدالحامد نے خیر مقدم کیا۔ صدر محفل محمد سیف الدین نے اپنے خطاب میں ٹوسٹ ماسٹرز کلب کے اغراض و مقاصد بیان کئے اور بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب ریاض کی سرگرمیوں سے واقف کرایا۔

 

کے این واصف نے مہمان ڈاکٹر جاوید کمال کا دلچسپ انداز تعارف پیش کیا۔ ڈاکٹر جاوید کمال نے اپنے خطاب میں اس بات پر مسر٘ ت کا اظہار کیا کہ بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب ریاض شخصیت سازی کے ذریعہ اردو زبان کی ایک منفرد انداز میں خدمت انجام دے رہا ہے۔ انھون نے کہا کہ انھین یہ جان کر مسرؔت ہوئی کلب ایک لمبے عرصہ سے شخصیت سازی مقصد کے تحت اردو بولنے والون کو فن خطابت کی تربیت دے رہاہے جس سے انسان میں خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے۔

 

اس اجلاس مین کلب کے جن دیگر اراکین نے اظہار خیال کیا ان میں محمد مبین، ناصر خورشید عبدالغفّار، سید عتیق احمد، محمد فاروق الدین، نصیر صدیقی، اطہر محی الدین شامل تھے۔ بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب ریاض کے اساسی رکن و سعودی عرب کے معروف ہندوستانی بزنس مین سید این مسعود کے ہاتھون ڈاکٹر جاوید کمال کی شال پوشی کی گئی۔

 

ٹوسٹ ماسٹرز کلب کی رویت کے مطابق کلب کا یہ اجلاس صدر محمد سیف الدین کے اختتامی کلمات پر اختتام پذیر ہوا۔ واضح رہے کہ ٹوسٹ ماسٹرز کلب شخصیت سازی کے مقصد سے قائم ایک بین الاقوامی تنظیم ہے جس نے حال ہی میں اپنے قیام کے سوسال پورے کئے۔ تنظیم کا ہیڈکواٹر امریکہ میں ہے۔

 

ٹوسٹ ماسٹرز کلب کی شاخین تقریباً دنیا کے ہر ملک میں قائم ہیں۔ انگریزی کے علاوہ ہر ملک میں ان کی علاقائی زبانون میں بھی شاخین کام کرتی ہیں۔ خود سعودی عرب میں انگریزی، عربی کے علاوہ اردو کے بشمول ہندوستان کی کئی زبانوں کے سینکڑوں کی تعداد میں ٹوسٹ ماسٹر کلب قائم ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button