تلنگانہ

تلنگانہ میں 10 آر ٹی اے دفاتر اور دو چیک پوسٹ پر اینٹی کرپشن بیورو کے دھاوے

حیدرآباد _ 28 مئی ( اردولیکس) تلنگانہ کے 10 آر ٹی اے دفاتر اور دو چیک پوسٹ پر اینٹی کرپشن بیورو کے عہدیداروں نے منگل کے دن بیک وقت دھاوے کرتے ہوئے بدعنوانی میں ملوث افراد کو حراست میں لے لیا۔

 

اے سی بی  حکام کی طرف سے غیر اعلانیہ دھاوے کیا گیا حکام نے 2 لاکھ 70 ہزار 7 سو 20 روپے ضبط کر لیے جو اکاؤنٹس میں ظاہر نہیں کیے گئے۔ ان دھاووں میں اے سی بی کی 13 ٹیموں نے حصہ لیا۔

 

اے سی بی کے عہدیداروں نے بھدراچلم ضلع میں ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کے اشواراپیٹ  چیک پوسٹ اور ضلع عادل آباد کے بھروج چیک پوسٹ کے علاوہ، حیدرآباد کے ماک پیٹ، بنڈلہ گوڈا، ٹولی چوکی، نلگنڈہ، محبوب آباد، سدی پیٹ، محبوب نگر، کریم نگر اور رنگارڈی ضلع میں ٹرانسپورٹ محکمہ کے علاقائی دفاتر میں دھاوے کئے گئے

متعلقہ خبریں

Back to top button