نو نہال ہائی اسکول کو رٹلہ کو”بسٹ اکیڈمک ایکسیلینس اسکول” ایوارڈ
نو نہال ہائی اسکول کو رٹلہ کو”بسٹ اکیڈمک ایکسیلینس اسکول” ایوارڈ
13ڈسمبر بروز ہفتہ ہائی ٹیکس اگزبیش گراؤنڈ ہائی ٹیک سٹی حیدرآباد میں ET Tech x کے زیر اہتمام ایک پر تکلف ایوارڈ تقریب و ایجوکیشن ایکسپو انعقاد کیا گیا ۔جسمیں ملک کے ممتاز تعلیمی اداروں کو اسکول ایکسیلنس ایوارڈ س سے نوازا گیا ۔
جسمیں شہر کورٹلہ کے ممتاز و منفرد خصوصیات کے حامل اردو میڈیم ادارہ نو نہال ہائی اسکول کو ” *بسٹ اکیڈمک ایکسیلینس اسکول ایوارڈ”* سے نوازا گیا
واضح رہے کہ نو نہال ہائی اسکول ایس ایس سی میں تین مرتبہ ریاست میں پہلا مقام حاصل کیا اور ریاست تلنگانہ میں شہر کا نام روشن کر تے ہوئے ترقی کی جانب گامزن ہے ،
محمد عبد الرحیم پرنسپل نو نہال ہائی اسکول کو رٹلہ کے نے کہا کہ اسکول میں طلبہ کی ہمہ جہتی نشوونما و صلاحیتوں کے نکھارنے کے لیے وقفہ و فقہ سے مختلف اختراعی پروگرامس کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ صدر مدرس نے کہا کہ یہ کا میا بیاں اسا تذہ ومعلمات کی مسلسل کاوشوں اور طلبہ کی محنتوں کا نتیجہ ہے ۔



