حیدرآباد میں دو روزہ یس آر زیڈ ماہر القرآن ایوارڈ کا دوسرا عظیم الشان کل ہند مسابقۂ حفظِ قرآن مجید کا انعقاد – کیرلا کے شہزاد نثار ؛ آسام کے ثاقب الحسن اور اورنگ آباد کے محمد سلیم کو انعامات

شہر حیدرآباد دکن میں دو روزہ یس آر زیڈ ماہر القرآن ایوارڈ کا دوسرا عظیم الشان کل ہند مسابقۂ حفظِ قرآن مجید منعقد ہوا کالی کٹ کیرلا کے شہزاد نثار نے پہلااور آسام کے ثاقب الحسن نے دوسرا اور اورنگ آباد کے محمد سلیم نے تیسرا مقام حاصل کیاـ
حیدرآباد (14 ڈسمبر 2025) تاریخی شہر حیدرآباد دکن میں یس آر زڈ ماہر القرآن کی جانب سے اپنی نوعیت کا منفرد دوسرا دوروزہ کل ہند مسابقہ حفظ قرآن مجید کا انعقاد 13اور 14 ڈسمبر 2025 منعقد ہوا بتاریخ 13 ڈسمبر بروز ہفتہ پرل کنونشن چادر گھاٹ میں مسابقہ منعقد ہوا اور انعامی جلسہ دارالشفاء فٹبال گراؤنڈ میں 14ڈسمبر بعد مغرب عظمت قرآن کانفرنس منعقد ہوا ۔جس کے فائنل راونڈ میں کل ۹ مساہمین نے شرکت کی اور فائنل میں پہلا مقام حاصل کرنے والے محترم حافظ کو /-1,00,000(ایک لاکھ) روپیہ نقد سند ٹرافی اور عمرہ پیکج دیا گیا اور دوم مقام حاصل کرنے والے محترم حافظ کو -/50٫000(پچاس ہزار)روپیے نقد سند ٹرافی مع عمرہ پیکج اور تیسرا مقام حاصل کرنے والے محترم حافظ کو -/25٫000(پچیس ہزار)روپیہ نقد سند ٹرافی مع عمرہ پیکج دیاگیا۔ ان کے علاوہ فائنل کے ہر مساہم کو سند ٹرافی دی گئ ۔ ـ
یہ پروگرام استاذ القراء حضرت مولانا قاري محمد علی خان صاحب بانی وصدر دارالقرات الباسطیہ کی صدارت میں منعقد کیا گیا۔
زیر سرپرستی حضرت مولانا صادق محی الدین فہیم صاحب۔
مولانا غیاث احمد رشادی صاحب, صدر صفا بیت المال انڈیا، مولانا جعفر پاشا صاحب، امیر ملت اسلامیہ، جناب ریاض الحسن آفندی صاحب۔ایم ایل سی نے نگرانی فرمائی۔
پروگرام کے ذمہ دار جناب قاری عبد الرحمان شاہد صاحب نے ہمارے نمائندہ کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ اور بڑوں کے لیے ہندوستان بھر میں مختلف مسابقاتِ حفظِ قرآن مجید منعقد کیے جاتے ہیں۔ ہندوستان بھر میں حفاظ کی بھی کثرت ہونے لگی اور ہر شہر اور علاقہ میں اس کے لیے ادارے قائم ہورہے ہیں۔ ضرورت محسوس کی گئی کہ حفاظ کیلے معیاری اور اعلی سطح کا کل ہند سطح پر ایک مسابقہ حفظِ قرآن منعقد کیا جائے۔ اسی مقصد کے تحت مذکورہ پروگرام منعقد کیا گیا۔ انہوں نے مزید تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا گزشتہ سال کے مقابلہ مساہمین کی تلاوتوں میں بہتری پائی گئی، مسابقہ میں شرکت کے لیے کل چار راؤنڈ تھے۔ اسکریننگ راؤنڈ ، ایلیمنیشن راؤنڈ ، سیمی فائنل اور فائنل راؤنڈ ۔ ملک بہر سے 900 حفاظ نے اس عظیم مسابقہ میں حصہ لیا ٹاپ 10 کو حیدر آباد مدعو کیا گیا ۔ تمام حفاظ کے لیے قیام وطعام کا نظم آمد و رفت کا سفری خرچ یس آر زڈ زی کی جانب سے کیا گیا تھا۔
ججس کے فرائض حافظ و قاری عبد المجید ضیائی صاحب میسور ،حافظ وقاری مولوی محمد یونس علی خان صاحب حیدر آباد ، حافظ و قاری سراج الدین عمری صاحب عمرآباد ٹمل ناڈو نے انجام دئےـ۔
عظیم تعلیمی خدمات پر ماہر القرآن سلام خدمت اوارڈ ڈاکٹر عبد القدیر صاحب بانی وصدر شاہین گروپ آف انسٹیٹیوٹ بیدر اور عظیم ملی سماجھی اور دینی خدمات پر حضرت مولانا حافظ پیر شبیر صاحب رحمہ اللہ سابق صدر جمیعت علماء تلنگانہ وآندھرا
کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
مہمان خصوصی کی حیثیت سے حافظ افضل صاحب (عرفات ٹور اینڈ ٹراویل ) مولانا محمد مصدق القاسمی صاحب،صدر جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد ،حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب ،جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ ،
یم یل اے حلقہ چارمنار جناب میر ذوالفقار علی صاحب حافظ و قاری ایوب علی خان ،
مولانا کلیم الرحمن قاسمی ، میسور، عبد الرزاق صاحب مفتی الماس صاحب عبد الرحیم صاحب عبد الروف صاحب محمد عامر صاحب حافظ و قاری مولانا محمد محی الدین سہیل صاحب قاری فضل الرحمان نے شرکت کی۔
ملک بھر سے تشریف لائے حفاظ نے قرآن مجید کو مختلف لہجوں میں اور اپنی خوبصورت آوازوں میں پیش کیا اور مہمان علماء کرام نے عظمت قرآن پر اثر خطابات فرمائے۔
نظامت کے فرائض حافظ و قاری مولوی محمد یونس علی خان نے بحسن خوبی انجام دی
اسی مسابقہ کے ضمن میں میڈیکل کیمپ بلڈ ڈونیشن کیمپ ( تلسمیا پیشنٹس کے لے ) خطاطی کی نمائش کی گئ
حضرت استاذ القراء قاری محمد علی خان صاحب دامت برکاتھم کی رقت انگیز دعا پر مسابقہ اختتام پزیر ہوا۔
جناب عبد الرزاق صاحب نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔




