جنرل نیوز
ایم پی جے ہیڈ آفس میں وکلا کا اہم اجلاس۔ بعض اہم فیصلے لئے گئے

حیدرآباد: پرانی حویلی میں ایم پی جے ہیڈ آفس میں ممتاز فعال وکلا کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایم پی جے ہیڈ آفس میں ایک لیگل سیل
اور فیملی کوسلنگ سینٹر قائم کیا جائے گا۔ وکلاء نے اپنے وقت کو اس سینٹر میں ضرورت کے مطابق وقف کرنے کی رضا مندی ظاہر کی ہے۔اجلاس کی صدارت ایم پی جے کے ریاستی صدر جناب عبدالمجید شعیب
نے کی جبکہ جناب منظور احمد ریاستی جنرل سکریٹری بھی اجلاس میں موجود تھے۔



