جنرل نیوز

21 دسمبر کو کوتہ کوٹہ میں عظیم الشان کانفرنس؛ ممتاز علماء و مشائخ کی شرکت متوقع: 

کوتہ کوٹہ میں منعقدہ جشنِ خواجہ غریب نواز کانفرنس اور خانقاہ حضور کاظم پاشا قادریؒ کے سنگِ بنیاد و تہنیتی تقریب عطائے خلعت کی پوسٹرس کی نارائن پیٹ میں رسم اجرائی: 

21 دسمبر کو کوتہ کوٹہ میں عظیم الشان کانفرنس؛ ممتاز علماء و مشائخ کی شرکت متوقع: 

 

نارائن پیٹ /  نارائن پیٹ میں آج جشنِ خواجہ غریب نواز کانفرنس اور سنگِ بنیاد خانقاہ حضور کاظم پاشا قادریؒ کے پروگرامز کے پوسٹرز کی رسمِ اجرا انجام دی گئی۔ اس رسمِ اجرا تقر یب میں امیرِ اہلِ سنت و سجادہ نشین بارگاہِ تقی بابا رح جناب سید شاہ محمد غیاث الدین قادری کی نگرانی میں عمل میں آئی

 

۔ یہ عظیم الشان کانفرنس 21 دسمبر 2025، بروز اتوار، صبح 11 بجے A2Z رائل فنکشن ہال، نزد ایم آر او آفس، اسٹیشن روڈ، کوتہ کوٹہ، ضلع ونپرتی میں منعقد ہوگی، جہاں خانقاہ حضور کاظم پاشا قادریؒ کے سنگِ بنیاد کی تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔ کانفرنس کی صدارت خطیبِ زمن، شہزادۂ حضور غوث الاعظم، حضرت علامہ مولانا پیر سید ال مصطفیٰ قادری الجیلانی المعروف علی پاشا سرکار (سجادہ نشین خانقاہ موسویہ) انجام دیں گے۔ اجلاس میں مہمانِ خصوصی مفتی اعظم ہند، امیر جامعہ نظامیہ، حضرت مفتی خلیل احمد صاحب امیر جامعہ نظامیہ ‘ عمدۃ الفقہاء حضرت علامہ مولانا مفتی سید ضیاء الدین نقشبندی نائب شیخ الجامعہ’ مولانا عزیز اللّہ قادری’ مولانا افضل الدین جنیدی المعروف سراج بابا’ سجادہ نشین گلبرگہ شریف’ مولانا سید رضوان پاشاہ قادری’ مولانا کلیم اللّہ حسینی المعروف کاشف پاشاہ’ مولانا عبد الرزاق شاہ قادری سجادہ نشین محبوب نگر’ مولانا سید غیاث الدین قادری سجادہ نشین بارگاہ تقی بابا رح نارائن پیٹ’ مولانا شفاعت علی نظامی’ مولانا فاروق بن مخاشن ودیگر ہوں گے۔

 

کانفرنس کی نگرانی پیر عابد حسین قادری الکاظمی (خلیفہ خطیب دکن، سجادہ نشین خانقاہ قادریہ کاظمیہ، کتہ کٹہ) کریں گے۔ اس موقع پر مولانا فاروق بن مخاشن نے عوامِ اہلِ سنت اور تمام مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ کانفرنس میں بھرپور شرکت فرما کر اس مبارک تقریب کو کامیاب بنائیں۔ اس رسم اجرائی تقریب میں شریک تمام مہمانوں کے لیے ظہرانہ کا انتظام کیا گیا ہے۔

 

عوامِ اہلِ سنت، خصوصاً کتہ کٹہ، ونپرتی’ محبوب نگر’ نارائن پیٹ کے مسلمانوں سے گزارش ہے کہ اس بابرکت اجلاس میں ضرور شرکت فرما کر فیوض و برکات سے مستفید ہوں۔ اس رسم اجرائی تقریب میں محمد یسین ماڈرن ٹیلر’ محمود قریشی’ محمد تقی موذن’ مولانا عظیم’ مولانا وسیم’ عبد الرحیم’ بابا رنگریز’ بابا فیصل’ ودیگر موجود تھے۔ حافظ محمد تقی نے شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button