جنرل نیوز

خانقاہ قتالیہ کولم پلی میں سید احمد پاشاہ قادری معتمد عمومی مجلس کی صحت یابی کیلئے دعائے اجتماع: 

خانقاہ قتالیہ کولم پلی میں سید احمد پاشاہ قادری معتمد عمومی مجلس کی صحت یابی کیلئے دعائے اجتماع: 

مدر سہ دارالعلوم اشرفیہ کو لم پلی کے زیر تعلیم طلباء میں مجلس کی جانب سے سوئیٹزر کی تقسیم: 

 

نارائن پیٹ: جناب سید احمد پاشاہ قادری معتمد عمومی مجلس و سابق رکن اسمبلی کی صحت یابی کیلئے نارائن پیٹ ضلع کے کولم پلی منڈل میں واقع خانقاہ قتالیہ کو لم پلی میں بعد نماز ظہر خصوصی دعائیہ اجتماع کا انعقاد عمل میں آیا۔ اجتماع تقریب کی سرپرستی سید شاہ جلال حسینی اشرفی جلالی سجادہ نشین بارگاہ قتالیہ کولم پلی نے کی۔

 

اس موقع پر ڈاکٹر مولانا سید احمد حسینی اشرفی جلالی جانشین سجادہ بارگاہ قتالیہ کولم پلی نے جناب سید احمد پاشاہ قادری معتمد عمومی مجلس کی جلد از جلد صحت یابی کیلئے دعا کی

 

۔ بعد ازاں مدرسہ دارالعلوم اشرفیہ کو لم پلی کے زیر تعلیم طلبہ میں مجلس اتحاد المسلمین شاخ نارائن پیٹ کی جانب سے شدید سردی کے سبب سوئیٹزر تقسیم کئے گئے ۔ اس موقع پر سید دستگیر حسینی’ حافظ جلال صدر مدرس کے علاؤہ محمد تقی چاند سابقہ رکن بلدیہ مجلس و ٹاؤن صدر مجلس’ محمد شہاب الدین چاند’ فضل احمد کو لم پلی ‘ عبد العزیز یادگیری’ شیخ رحیم’ حافظ عثمان چاند’ ودیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button