جنرل نیوز

بودھن روڈ پر جان لیوا حادثات کی روک تھام کیلئے جلد 4  لائن ٹریک کاموں کا آغاز کیا جائے،  نظام آباد مجلس قائدین کی آر اینڈ بی ایس سی سے تحریری نمائندگی،

بودھن روڈ پر جان لیوا حادثات کی روک تھام کیلئے جلد 4 

لائن ٹریک کاموں کا آغاز کیا جائے،

 نظام آباد مجلس قائدین کی آر اینڈ بی ایس سی سے تحریری نمائندگی،

کاموں میں تاخیر پر عوام کے ہمراہ مجلس قائدین کا جمہوری انداز میں سخت احتجاج کا انتباہ، 

نظام آباد، 16/ڈسمبر (اردو لیکس) صدر کل ہند مجلس اتحادلمسلمین و رکن پارلیمان حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر نظام آباد مجلس قائدین نے ارسہ پلی تا سارنگ پور 4 لائن ٹریک کے کاموں کا جلد از جلد آغاز کرنے کیلئے سپرنٹنڈنٹ انجنئیر آر اینڈ بی آفس پہنچ کر سپرنٹنڈنٹ انجینئر کے سردار سنگھ اور ڈپٹی انجینئر پراوین سے ملاقات کی، اس موقع پر مجلس قائدین نے کہا کہ ارسہ پلی تا سارنگ پور 4 لائن ٹریک کے کاموں کا جلد آغاز کرنے پر زور دیتے ہوئے سخت احتجاج کیا، مجلس قائدین نے ضلع انتظامیہ بالخصوص محکمہ آر اینڈ بی عہدیداروں سے کہا کہ صدر کل ہند مجلس اتحادلمسلمین و رکن پارلیمان حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی کی سابقہ تلنگانہ ریاستی حکومت سے کامیاب نمائندگی کے بعد نظام آباد کے مسلم اقلیتی علاقوں میں ڈیولپمنٹ کیلئے فنڈز کی منظوری دی گئی تھی

 

، نظام آباد مونسپل کارپوریشن میں مجلسی قائدین بالخصوص ڈپٹی میئر، فلور لیڈرس، کواپشن ممبرس نے مونسپل کونسل میں ارسہ پلی تا سارنگ پور 4 لائن ٹریک بنانے کیلئے جملہ 6 کروڑ روپے (ایس سی ایس ڈی ایف) فنڈز کے تحت منظوری کو یقینی بنایا گیا تھا، بعد ازاں اسمبلی انتخابات منعقد ہونے کی وجہ سے ارسہ پلی تا سارنگ پور 4 لائن ٹریک و دیگر اقلیتی علاقوں کے ترقیاتی کام تعطل کا شکار ہو گئے تھے، بعد ازاں کانگریس حکومت اقتدار میں آنے کے بعد ارسہ پلی تا سارنگ پور 4 لائن کا کانگریس حکومت کی جانب سے کانگریس پارٹی قائدین کی نگرانی میں ان کاموں کا افتتاح کیا گیا تھا،

 

باوجود اس کے ایک سال سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد بھی یہ کام حکومت، محکمہ آر اینڈ بی اور متعلقہ کنٹریکٹر کی مجرمانہ غفلت و لاپرواہی سے کاموں کے آغاز کو یکسر نظر انداز کردیا گیا ہے، جس کے سبب بودھن روڈ پر روزانہ دِلخراش و جان لیوا حادثات رونما ہو رہے ہیں، ان افسوسناک اور دِلخراش سڑک حادثات میں قیمتی انسانی جانے ضائع ہورہی ہے، حال ہی میں ہوئے بودھن روڈ بائیک پر سوار سڑک حادثہ میں ایک ضعیف والدہ اور انکے جواں سال فرزند نے اپنی جان گنوائی ہے،

 

ان کی فیملی میں ایک بیواہ اور تین معصوم بچے شامل ہیں، اس پوری فیملی کا گھر پوری طرح اجڑ گیا جنکا کوئی پرسان حال نہیں، بودھن روڈ خونی شاہراہ سے موصول کی جارہی ہے، کیوں کہ اس سڑک پر روزانہ رونما ہونے والے دلخراش اور خوفناک سڑک حادثات میں قیمتی جانیں ضائع ہونے کی وجہ سے کئی گھر اور انکے افراد خاندان اپنے عزیزوں کو کھو رہے ہیں، ایسے دِلخراش حادثات عوام میں شدید ناراضگی پائی جارہی ہے، باوجود اس کے تاحال تلنگانہ ریاستی حکومت کی جانب سے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے گئے اور نہ ہی برسراقتدار حکومت و کانگریس پارٹی کے کسی اعلیٰ و مقامی نمائندے اور قائدین کی جانب سے مرحومین کے گھر پہنچ کر غمزدہ افراد خاندان سے بھی ملاقات کرنا گوارا نہیں کیا، برخلاف اس کے حکومت کے اعلیٰ اور مقامی قائدین ضابطہ کی تکمیل کے لیے بودھن روڈ 4 لائن سڑک کے کاموں کا آغاز کرنے کے بجائے معمولی پیچ ورک کے کاموں پر پہنچ کر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کو کوشش کررہے ہیں،

 

مجلس قائدین نے مستقبل میں بودھن روڈ پر ایسے دلخراش و جان لیوا حادثات کی روک تھام کیلئے ارسہ پلی تا سارنگ پور 4 لائن ٹریک کے کاموں کا افتتاح کیا گیا ہے وہ کاموں کا جلد از جلد آغاز کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے، مجلس کے سخت احتجاج و پر زور مطالبہ پر سپرنٹنڈنٹ انجینئر آر اینڈ بی کے سردار سنگھ نے متعلقہ کنٹریکٹر کے ہمراہ بودھن روڈ کا دورہ کرتے ہوئے کاموں کے جلد آغاز کا نظام آباد مجلس قائدین کو تیقن دیا ہے

 

، ٹاون صدر شکیل احمد فاضل و ضلع صدر محمد فیاض الدین نے محکمہ آر اینڈ بی عہدیداروں و انجینئرز کو کہا کہ جلد از جلد ارسہ پلی تا سارنگ پور 4 لائن ٹریک کے کاموں آغاز کیا جائے، ٹاون صدر شکیل احمد فاضل و ضلع صدر محمد فیاض الدین نے اپنے سخت الفاظ میں کہا کہ کاموں کی تاخیر پر نظام آباد مجلس ان کاموں کے آغاز کیلئے عوام کے ہمراہ جمہوری انداز اپنا سخت احتجاج جاری رکھے گی، اس موقع پر ٹاون جنرل سیکرٹری محمد شہباز احمد، جوائنٹ سکریٹری و سینئر کارپوریٹر اعجاز حسین، سابقہ کارپوریٹرس محمد ریاض احمد، عبدالعلی باغبان، محمد مستحسین ، خلیل احمد، امر فاروق، مشتاق خان و محمد حاجی موجود تھے،

متعلقہ خبریں

Back to top button