تلنگانہ

آر ٹی سی کے ہزاروں ملازمین کا راج بھون کے سامنے دھرنا _ گورنر تلنگانہ کے خلاف نعرے

حیدرآباد _ 5 اگست ( اردولیکس) تلنگانہ کی گورنر تملسائی سندرا راجن کی جانب سے آر ٹی سی کو حکومت میں ضم کرنے سے متعلق بل کو واپس کردینے کے خلاف آج ہزاروں آر ٹی سی ملازمین نے راج بھون کے سامنے جمع ہوکر زبردست احتجاج کیا اور گورنر کے خلاف نعرے لگائے احتجاجی ملازمین نے گورنر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری بل کو منظوری دیں۔

 

ہزاروں کی تعداد میں آر ٹی سی ملازمین راج بھون کے پاس جمع ہونے پر پولیس کی جانب سے سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے ۔ خیرت آباد، پنجہ گٹہ اور شہر کے کئی علاقوں میں اس دھرنے سے ٹریفک جام ہوگئی۔ اسی دوران گورنر نے دھرنے دینے والے ملازمین کے یونین لیڈروں کو بات چیت کے لئے راج بھون طلب کیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button