انٹر نیشنل

سعودی عرب – مدینہ منورہ میں مسجد قبا کے قریب “سیرت باغات” منصوبے کا افتتاح

ریاض ۔ کے این واصف

مقدس شہر مدینہ منورہ میں زائرین کی دلچسپی اور تاریخ اسلام سے متعلق معلومات حاصل کرنے لیے حکومت کا ایک اور اقدام۔ گورنر مدینہ منورہ اور ریجنل ترقیاتی اتھارٹی کونسل کے چیئرمین شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز نے “سیرت باغات” منصوبے کا افتتاح کیا۔

 

سعودی خبررساں ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق “سیرت باغات” ترقیاتی منصوبے کے تحت مدنیہ منورہ میں پہلے سایہ دار باغ کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا گیا۔جس کا مقصد پیغمبر اسلام ﷺ کی سیرت طیبہ کے حوالے سے تخلیقی تجربات پیش کرنا ہے۔اس موقع پر وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ ، مدینہ منورہ موجود تھے۔

 

مدینہ منورہ کی معروف مسجد قبا کے قریب بنائے گئے “سایہ دار باغ” جس کا افتتاح گورنر مدینہ منورہ سلمان بن سلطان نے کیا وہ 70 ہزار مربع میٹر رقبے پر محیط ہے جہاں 7 تاریخی مقامات کو نمایاں کیا گیا۔ قصص کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے چیئرمین انجینئریاسر بن سلیمان الداوود کا کہنا ہے

 

’کمپنی کی وژن تاریخی ور ثقافتی گراں قدر اثاثوں اور مقامات کی دیکھ بھال کرنا اور ایسے مقامات کو تیار کرنا ہے جو نبی اکرم ﷺ کی سیرت طیبہ سے متعلق ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ سیرت باغات منصوبہ ثقافتی تجربات پرمبنی ہے جو سیرت النبویہ سے اخذ کیے گئے ہیں۔ باغات میں بچوں کےلیے مخصوص مقامات ، مارکیٹ کے علاوہ اشیائے خورونوش کی

 

دکانیں اور ریستوران بھی قائم کیے گئے ہیں۔ منصوبے پر تقریبا نصف ارب ریال لاگت آئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button