جنرل نیوز

تلنگانہ کے عادل آباد کے سیتاگوندی میں کشیدگی، پولیس گاڑیوں پر پتھراؤ، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

عادل آباد کے سیتاگوندی میں کشیدگی، پولیس گاڑیوں پر پتھراؤ، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

 

 

عادل آباد، 17 دسمبر (اردو لیکس) تلنگانہ کے عادل آباد ضلع کے گڑی ہتنور منڈل میں واقع سیتاگوندی گرام پنچایت میں پنچایتی انتخابات کے دوران شدید کشیدگی دیکھی گئی۔ بدھ کی شام ووٹوں کی گنتی کے عمل کے دوران پولنگ مرکز کے اطراف غیر قانونی طور پر ہجوم جمع ہونے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پانے کی کوشش کی

 

۔ پولیس کی جانب سے بھیڑ کو منتشر کرنے کے دوران بعض افراد نے پولیس گاڑیوں پر پتھراؤ کیا، جس کے نتیجے میں پولیس کی دو سرکاری گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ پولیس کے مطابق پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش میں ایک شخص زخمی ہو گیا، جبکہ ایک اور شخص گاؤں کے قریب واقع گندی نہر میں گر پڑا، جس پر گاؤں والے مشتعل ہو گئے اور حالات مزید کشیدہ ہو گئے۔

 

اس واقعہ میں پولیس سب انسپکٹر پروشوتم کو بھی سر پر چوٹ آئی۔ واقعہ کے بعد زخمی شخص کے اہل خانہ اور چند دیگر افراد نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے صورتحال کو قابو میں کیا۔۔اس سلسلہ میں گڑی ہتنور پولیس نے واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

 

گڑی ہتنور کے سی آئی رمیش نے بتایا کہ امن و امان میں خلل ڈالنے والے تمام ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button