تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں ووٹوں کی گنتی میدانِ جنگ بن گئی – پولیس تین راؤنڈ ہوائی فائرنگ اور لاٹھی چارج ؛ کئی زخمی
تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں پنچایت انتخابات کی ووٹوں کی گنتی کے دوران شدید کشیدگی پیدا ہوگئی، پولیس نے حالات پر قابو پانے کے لیے ہوائی فائرنگ کی۔
اطلاعات کے مطابق ویلگاٹور منڈل کے پائڈی پلی گاؤں کی گرام پنچایت میں ووٹوں کی گنتی کے دوران مبینہ بے ضابطگیوں کا الزام لگاتے ہوئے شکست خوردہ سرپنچ امیدوار کے حامیوں نے احتجاج کیا۔ اور دوبارہ ووٹوں کی گنتی کرنے کا مطالبہ کیا ۔ جس پر الیکشن عملہ نے شفاف انداز میں گنتی کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے دوبارہ ووٹوں کی گنتی کے مطالبہ کو مسترد کردیا ۔
جس پر احتجاجیوں نے الیکشن عملہ کو باہر جانے نہیں دیا اور احتجاج کرتے رہے ۔پولیس نے احتجاجیوں کو کافی سمجھایا لیکن جاننے تیار نہیں تھے
مظاہرین نے پولنگ اسٹیشن کے باہر دھرنا دے دیا، جس کے بعد دو گروہوں کے درمیان ہاتھا پائی شروع ہوگئی۔ صورتِ حال بگڑنے پر پولیس نے تین مرتبہ ہوائی فائرنگ کی۔ احتجاجیوں نے پھتراو بھی کیا
اس جھڑپ میں کئی افراد بشمول پولیس شدید زخمی ہوگئے، جنہیں علاج کے لئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ پولیس نے علاقے میں اضافی پولیس تعینات کر دی ہے۔



