جنرل نیوز

سنچیت گنگوار نے نارائن پیٹ کے انچارج کلکٹر کا عہدہ سنبھال لیا

سنچیت گنگوار نے نارائن پیٹ کے انچارج کلکٹر کا عہدہ سنبھال لیا

 

نارائن پیٹ: 18 دسمبر (اردو لیکس) ریاستی چیف سکریٹری رام کرشنا راؤ نے جمعرات کے روز ایڈیشنل کلکٹر سنچیت گنگوار کو ضلع نارائن پیٹ کا انچارج کلکٹر (FAC) مقرر کرنے کے احکامات جاری کیے۔ یہ تقرری ضلع کلکٹر سکتا پٹنائک کی رخصت کے پیشِ نظر کی گئی ہے، جو اس ماہ کی 17 تاریخ سے 11 جنوری 2026 تک چھٹی پر ہیں۔

احکامات کے مطابق سنچیت گنگوار نے انچارج کلکٹر کی حیثیت سے چارج سنبھال لیا ہے اور وہ کلکٹر کی عدم موجودگی کے دوران ضلع کی مجموعی انتظامیہ، ترقیاتی سرگرمیوں اور سرکاری پروگراموں کی نگرانی انجام دیں گے۔ ضلع انتظامیہ کے تمام محکمے ان کی رہنمائی میں معمول کے مطابق اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

سنچیت گنگوار اس سے قبل ایڈیشنل کلکٹر کی حیثیت سے ضلع میں مختلف انتظامی امور، ترقیاتی منصوبوں، انتخابی ذمہ داریوں اور فلاحی اسکیمات کے نفاذ میں فعال کردار ادا کر چکے ہیں۔ ان کے پاس انتظامی امور کا وسیع تجربہ موجود ہے، جس کے باعث توقع کی جا رہی ہے کہ انچارج کلکٹر کے طور پر وہ ضلع میں نظم و نسق کو مؤثر انداز میں برقرار رکھیں گے۔

واضح رہے کہ ضلع کلکٹر سکتہ پٹنائک کی واپسی تک سنچیت گنگوار انچارج کلکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button