جنرل نیوز

اوٹکور میں مجلس اتحادالمسلمین کی ایک تاریخ ساز اور شاندار کامیابی

اوٹکور میں مجلس اتحادالمسلمین کی ایک تاریخ ساز اور شاندار کامیابی

عوامی خدمات ہی مجلس کا اولین فریضہ؛جناب محمد اسماعیل کی پریس کانفرنس۔

 

اوٹکور گرام پنچایت انتخابات میں مجلس اتحادالمسلمین کی دو وارڈس 7 اور 12 محلہ گنتہ اور محلہ ینکم پیٹ سے محمد اسماعیل صدر مجلس اوٹکور ٹاؤن ؛ محترمہ حنا پروین نے وارڈ ممبرس کی حیثیت سے منڈل اوٹکور میں ایک تاریخ ساز اور شاندار کامیابی حاصل کر کے نارائن پیٹ ضلع میں ایک بہترین ریکارڈ قائم کیا یے

 

۔ موصوف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ھوۓ کہا کہ اوٹکور میں مجلس اتحادا لمسلمین کا اصل مقصد عوامی خدمات کرنا ہی اولین فریضہ سمجھتی ہے۔جس کی بدولت آج مجلس کے دو نمائندے منتخب ھونا ایک شاندار کامیابی قراردیا۔موصوف نے تمام راۓ دہندوں کا اور مجلس کے کارکنوں کا اظہار تشکر کیاہے۔

 

جس نے رات دن محنت کر کے مجلس کی کامیابی کے لۓ جو خدمات کی ھیں مجلس کے قائدین کبھی بھی ان خدمات فراموش نہیں کرسکتے۔جناب محمد اسماعیل صدر مجلس نے کہا کہ سابق میں مجلس نےاوٹکور کے مختلف وارڈس میں بہت سے کارناموں کو انجام دیا ھے۔موصوف نے کہا کہ اللۀ رب العالمین نے اوٹکور میں مجلس کو غریب عوام کی خدمت کرنے کا پھر ایک مرتبہ موقع عطا فرمایا ہے ۔

 

اور اوٹکور میں دن بدن مجلس کی سیاسی طاقت مضبوط و مستکم ھورہی ھے۔جناب محمد اسماعیل صدر مجلس اوٹکور ٹاؤن نےصدر محترم و نقیب ملت بیرسٹر اسدالدین اویس رکن پارلیمنٹ حیدرآباد؛ اور جناب جابر بن سعید الجابری کوآرڈینیٹر مجلس متحدہ ضلع محبوب نگر؛ جناب عبدالقادر صدر مجلس ضلع نارائن پیٹ ؛کے احکامات پر اوٹکور میں مجلس عوام کے فلاح و بہبود کے امور کو انجام دینے میں سب سے آگے رہیےگی۔ ۔ اس پریس کانفرنس میں محمد اشفاق؛شفاعت علی؛مجیب الرحمٰن جکلیر؛محمد ارباز قریشی؛ عبدالنعیم جکلیر؛ اور محمد ارشد موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button