تلنگانہ

تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن نے جناب باقر مرزا کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا

تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن نے جناب باقر مرزا کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ فیڈریشن کے جمیع ارکان کی جانب سے فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری سید غوث محی الدین نے بیان جاری کرتے ہوے صحافتی ، علمی و ادبی سرگرمیوں میں مرحوم کی گرانقدر خدمات کو خراج پیش کیا ہے ۔

 

حکومت ہند کے میڈیا ادارے پریس انفارمیشن بیورو ، آل انڈیا ریڈیو اور دوردرشن کے اعلیٰ عہدوں پر اپنی خدمات کے دوران انہوں نے اردو صحافت اور اردو صحافیوں کی حوصلہ افزائی کی ۔ اردو صحافت سے اپنے کیریئر کا آغاز کرتے ہوئے وہ دوردرشن جوائنٹ ڈائریکٹر کے اعلیٰ عہدے تک پہنچے ۔

 

منکسرالمزاجی ، صحافت اور ادب کی خاموش خدمات ان کی پہچان رہی ہیں ۔ خدائے برتر سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کی مغفرت فرمائے آمین ، مرحوم کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ آمین ثم آمین

متعلقہ خبریں

Back to top button