مضامین

خبر پہ شوشہُ“زندہ پہنچاشمشان گھاٹ”

کے این واصف. ریاض

الیکشن کمیشن آف انڈیا (ECI) جو آج کل کافی چرچہ میں ہے کی “اعلیٰ کارکردگی” کے طفیل کچھ عرصہ قبل ووٹر لسٹ میں بہار کے بہت سے لوگ جو مردہ قرار دئیے گئے تھے نے دہلی میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کے ساتھ چائے نوشی کی جس کی خبر بہت وائرل ہوئی تھی۔

 

اب ایک تازہ خبر کے مطابق کولکتہ میں ترنمول کانگریس کے ایک کونسلر مسٹر سوریہ کمار جنہیں ووٹر لسٹ میں مردہ قرار دے دیا گیا، نے اپنے سینکڑوں حامیوں کے ساتھ جلوس کی شکل میں شمشان گھاٹ پہنچے اور مطالبہ کیا کہ ان کی آخری رسومات انجام دی جائیں۔

 

ملک کے مقتدر اعلیٰ ادارے ECI کے لیے یہ ایک لمحہ فکر ہے۔ ورنہ ہم بے بس لوگ تو کسی شاعر کے ایک شعر کو بس ذرا سی تبدیلی کے ساتھ یوں دہرا سکتے ہیں ؔ

 

شکایت موت سے نہیں EC سے ہے

ذرا سی آنکھ کیا لگی وہ قبر کھودنے لگے

متعلقہ خبریں

Back to top button