تلنگانہ
ماہِ رجب المرجب کا چاند نظر آگیا

ماہِ رجب المرجب کا چاند نظر آ گیا، کل یکم رجب
حیدرآبادالہند: مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی اور مجلس علمائے دکن کے صدر نے اعلان کیا ہے کہ ماہِ رجب المرجب 1447ھ کا چاند نظر آ گیا ہے۔ اس اعلان کے مطابق کل بروز پیر، 22 دسمبر 2025 کو یکم رجب المرجب ہوگی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق مختلف مقامات سے موصول ہونے والی شہادتوں کے بعد چاند نظر آنے کی تصدیق کی گئی، جس کے بعد اس کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔ مجلس علمائے دکن نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ماہِ رجب کی برکتوں سے فائدہ اٹھائیں اور عبادات کا اہتمام کریں۔



