نیشنل

واٹس ایپ استمعال کرنے والوں کیلئے ضروری اطلاع ۔ مرکزی حکومت نے جاری کی ایڈوائزری

نئی دہلی: مرکزی وزارت الکٹرانکس و ٹکنالوجی نے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ Ghost Pairing نامی سائبر مہم کو واٹس ایپ اکاؤنٹس کو ہائی جیک کرنے کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔

 

وزارت نے کہا کہ Hijackers، واٹس ایپ کے Device سے جڑے Feature کا غلط استعمال کرکے اکاؤنٹس Hijack کر رہے ہیں جس میں اصل صارف کی طرف سے تصدیق کی بھی ضرورت نہیں ہوتی۔

 

ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ اِس مہم کے تحت سب سے پہلے نشانہ بنائے جانے والے صارف کو Hi جیسا کوئی پیغام موصول ہوتا ہے۔ اِس لیے اس فوٹو کی کسی بھروسہ مند شخص سے تصدیق کی جانی چاہئے۔

 

وزارت نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ مشتبہ لنکس پر بھی کلک نہ کریں اور کسی بھی صورت میں غیر ملکی Sites پر اپنا فون نمبر درج نہ کریں۔

 

اپنےDevice کی Whatsapp سیٹنگ کی متواتر جانچ کرتے رہیں اور اِس طرح کی جعلسازی کا شکار بننے سے محفوظ رہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button