ایجوکیشن

پی ایم شری اسکولس کے اساتذہ و پرنسپلز کے لیے فیز–2 آئی ڈی ای بوٹ کیمپ کا شاندار انعقاد

پی ایم شری اسکولس کے اساتذہ و پرنسپلز کے لیے فیز–2 آئی ڈی ای بوٹ کیمپ کا شاندار انعقاد

تعلیم میں اختراع، ڈیزائن اور انٹرپرینیورشپ کے فروغ کی جانب اہم قدم

 

حیدرآباد(پریس نوٹ)محکمہ اسکولی تعلیم و خواندگی، حکومتِ ہند، کے زیرِ اہتمام اور آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن (AICTE) اور وزارتِ تعلیم کے انوویشن سیل (MIC) کے اشتراک سے فیز–2 انوویشن، ڈیزائن اینڈ انٹرپرینیورشپ (IDE) بوٹ کیمپ کا تین روزہ پروگرام 22 سے 24 دسمبر 2025 تک منعقد کیا جا رہا ہے۔

 

یہ قومی سطح کا تربیتی کیمپ پی ایم شری (Prime Minister Schools for Rising India) اسکولس کے پرنسپلس اور اساتذہ کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔یہ بوٹ کیمپ وادھوانی فاؤنڈیشن کے تعاون سے منعقد ہو رہا ہے، جو عالمی سطح پر انٹرپرینیورشپ اور اختراعی تعلیم کے فروغ کے لیے معروف ادارہ ہے۔ فیز2 آئی ڈی ای بوٹ کیمپ کی میزبانی گرو نانک انسٹی ٹیوٹنس ٹیکنیکل کیمپس، رنگا ریڈی ضلع، تلنگانہ میں کی جا رہی ہے۔

 

قومی سطح پر اس پروگرام کا باقاعدہ افتتاح 17 دسمبر 2025 کو پروفیسر ٹی جی سیتھارام (چیئرمین AICTE)، دھیراج ساہو (ایڈیشنل سیکریٹری، محکمہ اسکولی تعلیم و خواندگی) اور ڈاکٹر ابھی جیری (وائس چیئرمین AICTE) نے مشترکہ طور پر انجام دیا۔ یہ پروگرام مرحلہ وار ملک کی 25 ریاستوں اور 2 مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں منعقد کیا جا رہا ہے

۔

۔ تلنگانہ میں ریاستی سطح کے افتتاحی اجلاس کی صدارت سردار گگن دیپ سنگھ کوہلی (چانسلر، گرو نانک یونیورسٹی و وائس چیئرمین، گرو نانک انسٹی ٹیوٹنس) اور ڈاکٹر ایچ ایس سینی(وائس چانسلر، گرو نانک یونیورسٹی و منیجنگ ڈائریکٹر، گرو نانک انسٹی ٹیوٹنس) نے کی۔استقبالیہ خطاب ڈاکٹر سریناتھا ریڈی (ڈائریکٹر، گرو نانک انسٹی ٹیوٹنس ٹیکنیکل کیمپس) نے پیش کیا۔ پروگرام کا خاکہ مسٹر وِدھیکار وشال(AICTE کوآرڈینیٹر) نے بیان کیا، جبکہ اظہارِ تشکر ڈاکٹر ایس وی رنگنایکولو (ڈین آر اینڈ ڈی و نوڈل کوآرڈینیٹر) نے ادا کیا

 

۔بوٹ کیمپ کے دوران ماہرین کی نشستیں جی لاونیا اور کے راجیش Wadhwani Foundation کی جانب سے پیش کی گئیں، جن میں انوویشن، ڈیزائن تھنکنگ، پروڈکٹ ڈیولپمنٹ اور انٹرپرینیورشپ جیسے اہم موضوعات پر روشنی ڈالی گئی۔ اس کے علاوہ وِدھیکار وشال نے AICTE کی مختلف اسکیمات پر تفصیلی سیشن پیش کیے،

 

جو اختراع اور کاروباری سوچ کو فروغ دیتی ہیں۔پروگرام میں سی اے سنتوشی ریڈی وی(وائس پریسیڈنٹ، ٹی.ہب)، ڈاکٹر ایم ارجن(اسٹیٹ پیڈاگو جی کوآرڈینیٹر، سمگرا شکشا، تلنگانہ) کی بصیرت افروز شرکت رہی۔ بڑی تعداد میں پی ایم شری اسکولس کے پرنسپلس اور اساتذہ نے بھی فعال شرکت کی۔آئی ڈی ای بوٹ کیمپ میں عملی گروپ سرگرمیاں، گہرے مطالعاتی سیشنز اور انٹرایکٹو ورکشاپس شامل ہیں، جن کا مقصد اساتذہ میں تخلیقی صلاحیت، باہمی تعاون اور مسئلہ حل کرنے کی مہارتوں کو فروغ دینا ہے۔

 

شرکاء کو اختراع کے کیوں، کیا اور کیسے سے روشناس کراتے ہوئے انہیں اسکولی تعلیم میں انٹرپرینیورل سوچ اور جدید تدریسی طریقوں کے انضمام کی رہنمائی دی جا رہی ہے۔یہ قومی اقدام اسکول قائدین اور اساتذہ کو تبدیلی کے علمبردار بنانے، پی ایم شری اسکولس میں مضبوط انوویشن ایکوسسٹم قائم کرنے اور تعلیم کو اکیسویں صدی کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی سمت ایک اہم سنگِ میل ثابت ہو رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button