شاہین جونیئر کالج، کریم نگر میں نیشنل میتھس ڈے کے موقع پر خصوصی پروگرام

شاہین جونیئر کالج، کریم نگر میں نیشنل میتھس ڈے کے موقع پر خصوصی پروگرام
22 دسمبر کو شاہین جونیئر کالج، کریم نگر میں عظیم ریاضی داں ڈاکٹر سرینواسا رامانوجن کی یومِ پیدائش کے موقع پر نیشنل میتھس ڈے نہایت جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔
شام کے وقت ضلع کریم نگر کے مختلف ہائی اسکولوں میں خدمات انجام دینے والے منتخب ریاضی اساتذہ کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔ ان کی شاندار تدریسی خدمات اور طلبہ کی مضبوط تعلیمی بنیاد کو مستحکم کرنے میں ان کے اہم کردار کے اعتراف میں شاہین جونیئر کالج، کریم نگر کی جانب سے انہیں شال پوشی، ایوارڈز اور سرٹیفیکیٹس پیش کیے گئے۔
پروگرام کے خصوصی مہمان
جناب یادگری شیکر راؤ صاحب
(Honourable State President, TRSMA)
نے اپنے خطاب میں کہا کہ کریم نگر میں یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ کسی جونیئر کالج نے اسکولوں میں خدمات انجام دینے والے ریاضی اساتذہ کو مدعو کر کے ان کی خدمات کا باقاعدہ اعتراف کیا ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 30 تا 35 برسوں میں شہر میں کئی جونیئر کالجز قائم ہوئے، مگر ایسا منفرد اور تعلیمی اقدام اس سے پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آیا۔
انہوں نے شاہین جونیئر کالج کی معیاری تعلیم، سخت نظم و ضبط اور مناسب فیس میں بہترین تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے اداروں کو TRSMA اور دیگر تعلیمی مینجمنٹ اداروں کی مکمل حمایت حاصل ہونی چاہیے۔
اسی موقع پر
جناب محمد فصیح الدین صاحب
(صدر، MMSA)
نے کہا کہ ریاضی کے بغیر زندگی کا تصور ممکن نہیں۔ آج کے دور میں روبوٹکس، آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) اور جدید ٹیکنالوجی کی بنیاد ریاضی پر ہی قائم ہے، اس لیے ریاضی اساتذہ کی خدمات کو سراہنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
آخر میں
چیئرمین شاہین جونیئر کالج، جناب سید اعجاز احمد صاحب
نے کہا کہ جو طلبہ IIT، NEET یا EAPCET میں کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں، ان کے لیے ریاضی نہایت اہم اور ناگزیر مضمون ہے۔ انہوں نے فخر کے ساتھ بتایا کہ شاہین جونیئر کالج کے طلبہ نے MPC اسٹریم میں 470 میں سے 468 مارکس حاصل کر کے اسٹیٹ رینک حاصل کیا، اور اسی سال کالج کے ذریعے 7 MBBS سیٹس بھی حاصل ہوئیں۔
انہوں نے آخر میں کہا کہ ان شاء اللہ آئندہ بھی ہم طلبہ کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے لیے اپنی تعلیمی خدمات جاری رکھیں گے۔
پروگرام میں شریک دیگر معزز مہمانان
جناب پی۔ سورینڈر صاحب – ڈسٹرکٹ وائس پریزیڈنٹ
جناب چنناپا صاحب – سابق ڈسٹرکٹ پریزیڈنٹ، TRSMA
جناب ماجد صاحب – چیف پیٹرن، MMSA
جناب نثار صاحب – چیئرمین، گلف اسکول
جناب خالد صاحب – وائس پریزیڈنٹ، MMSA کریم نگر



