تلنگانہ میں مذہبی منافرت اور نفرت انگیز تقاریر کے خلاف سخت قانون کا اعلان – حافظ سید شمس الدین تبریز کا خیر مقدم
تلنگانہ میں مذہبی منافرت اور نفرت انگیز تقاریر کے خلاف سخت قانون کا اعلان – حافظ سید شمس الدین تبریز کا خیر مقدم
تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے ریاست میں تمام مذاہب اور طبقات کو یکساں احترام، تحفظ اور مساوی مواقع فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے مذہبی منافرت پھیلانے، دوسرے مذاہب کی توہین کرنے اور نفرت انگیز تقاریر (ہیٹ اسپیچ) دینے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا اعلان کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ کے اس اعلان کا جمعیتہ علماء ہند جگتیال کے صدر حافظ سید شمس الدین تبریز کی جانب سے خیر مقدم کیا گیا ہے۔ جمعیتہ علماء ہند نے ریاستی حکومت اور وزیر اعلیٰ کے اس اقدام کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس سے تلنگانہ میں امن و امان کو فروغ ملے گا اور مذہبی ہم آہنگی مزید مضبوط ہوگی۔
جمعیتہ علماء ہند کے مطابق، اگر اس اعلان کو مؤثر قانون کی شکل دے کر سنجیدگی سے نافذ کیا گیا تو تلنگانہ ملک بھر کے لیے فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور امن کا ایک مثالی نمونہ بن سکتا ہے۔



