جنرل نیوز

محمد رسول آل انڈیا پسماندہ مسلم او بی سی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نیشنل نائب صدر منتخب..

محمد رسول آل انڈیا پسماندہ مسلم او بی سی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نیشنل نائب صدر منتخب..

جڑچرلہ، / آل انڈیا پسماندہ مسلم او بی سی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نیشنل نائب صدر کی حیثیت سے معروف سماجی قائد محمد رسول ولد محمد خواجہ (ساکن حیدرآباد) کو منتخب کر لیا گیا ہے۔

 

اس سلسلے میں ایسوسی ایشن کے بانی و فاؤنڈیشن چیئرمین فقیر جہانگیر پاشاہ نے آج اپنے دفتر واقع جڑچرلہ میں ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے اس تقرری کا اعلان کیا انہوں نے اپنے بیان میں کہا گیا کہ محمد رسول ایک سرگرم، دیانت دار اور عوام دوست سماجی قائد ہیں جو طویل عرصے سے غریب، پسماندہ اور محروم طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

 

عوامی مسائل پر گہری نظر، بلا امتیاز خدمت اور سماجی شعور کے باعث انہیں اس اہم قومی عہدے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔فقیر جہانگیرپاشاہ نے کہا کہ سماج میں بہت سے افراد سماجی خدمات انجام دیتے ہیں، تاہم محمد رسول نے جس خلوص، ایمانداری اور مستقل مزاجی کے ساتھ عوامی خدمت کی ہے وہ قابلِ ستائش ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ محمد رسول اس ذمہ داری کو انصاف، دیانت اور خدمتِ خلق کے جذبے کے ساتھ انجام دیتے ہوئے تنظیم کو قومی سطح پر مزید مستحکم کریں گے

 

اور غریب عوام کے مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کریں گےاس موقع پر محمد رسول نے اپنے انتخاب پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے آل انڈیا پسماندہ مسلم او بی سی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے بانی فقیر جہانگیر پاشاہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جو اعتماد ان پر کیا گیا ہے،

 

وہ اس پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ انہوں نے عہد کیا کہ وہ تنظیم کے اغراض و مقاصد کے مطابق غریب، پسماندہ اور مستحق طبقات کی خدمت کو اپنی اولین ترجیح بنائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button