مسجد دار ارقم میں حافظ عبدالرشید کے انتقال پر تعزیتی اجلاس، خدمات کو خراجِ عقیدت

مسجد دار ارقم میں حافظ عبدالرشید کے انتقال پر تعزیتی اجلاس، خدمات کو خراجِ عقیدت
ممبئی 23؍دسمبر/ آفس سکریٹری جمعیۃ علماء گونڈی، حافظ عبدالرشید مرحوم کے انتقال پر جمعیۃ علماء گونڈی کے زیرِ اہتمام مسجد دار ارقم گونڈی میں حافظ شمس الحق صاحب صدر جمعیۃعلماء حلقہ گونڈی کی صدارت میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس کا آغاز مولانا ولی اللہ امام و خطیب مسجد ام کلثوم گونڈی کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، اس کے بعدمولانا محمد اسید قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء شمال مشرقی زون ،ممبئی نے مرحوم کی دینی، تنظیمی اور سماجی خدمات پر روشنی ڈالی ۔
شرکاءنے کہا کہ حافظ عبدالرشید مرحوم ایک نہایت مخلص، دیانتدار اور بااخلاق شخصیت تھے۔ انہوں نے جمعیۃ کے دفتری امور کو نہایت ذمہ داری اور امانت داری کے ساتھ انجام دیا اور تنظیم کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی وفات سے جمعیۃ علماء گونڈی ایک قابلِ اعتماد خادم سے محروم ہو گئی ہے۔
اجلاس میں شریک علماء کرام، ذمہ داران اور کارکنان نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مرحوم کی مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
شرکاء اجلاس میں حافظ شمس الحق صدر جمعیۃعلماء گونڈی،مفتی محمد احمد قاسمی خازن جمعیۃعلماء گونڈی،مولانا محسن علی سابق صدر جمعیۃعلماء گونڈی،مولانا ریاض احمد مظاہری مہتمم مدرسہ خدیجۃ الکبریٰ گونڈی،مولانا محمد شکیل قاسمی مہتمم مدرسہ تعلیم القرآن رفیع نگر،محمد عمران بھائی قریشی،ماسٹر زین العابدین،مولانا اشفاق اما م مسجد اصلاح امت ،مولانا ولی اللہ اما م و خطیب مسجد ام کلثوم گونڈی وغیرہ قابل ذکر ہیں
آخر میں مولانا ریاض مظاہری کی دعا کے ساتھ تعزیتی اجلاس اختتام پذیر ہوا۔



